src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ، قوم کی میراث اور قوم کا مستقبل ہیں“ ۔۔۔ الحاج ڈاکٹر خالد پرویز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 1 اکتوبر، 2021

نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ، قوم کی میراث اور قوم کا مستقبل ہیں“ ۔۔۔ الحاج ڈاکٹر خالد پرویز


”نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ، قوم کی میراث اور قوم کا مستقبل ہیں“ ۔۔۔ الحاج ڈاکٹر خالد پرویز
 

عضباء سوساٸٹی رونق آباد کے کارڈ کے اجرا پر ڈاکٹر خالد پرویز کا نوجوانوں کو پیغام

 

مالیگاٶں (نامہ نگار )  نوجوانان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ اور قوم کی میراث ہیں ۔ نوجوان جس کام کا بیڑا اٹھالیں تو اس کام کو اسکے منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لیتے ہیں ۔ اس طرح کا بامقصد اور بامعنی پیغام صدر شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے شہر کے نوجوانوں کو دیا ۔ موصوف رونق آباد میں  سوساٸٹی کے کارڈ کے اجراء  کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں مذکورہ باتیں کہیں ۔ 
یہ تقریب عضباء سوساٸٹی رونق آباد کے صدر و اراکین نے منعقد کی جس کے مہمان خصوصی اور مقرر خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر خالد پرویز مدعو تھے ۔ اس بامقصد تقریب کی صدارت عضباء  سوساٸٹی کے صدر  پرویز خان بابر ہوٹل والے نے انجام دی ۔ سوساٸٹی کے تمام اراکین کے علاوہ علاقے کے سرکردہ افراد بھی یہاں موجود تھے ۔ 
عضباء سوساٸٹی کی کارکردگی کو بیان کرتے ہوٸے پرویزخان  نے بتایا کہ مسلسل آٹھ سالوں سے عضباء سوساٸٹی سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف ہے ۔ ایسے ماحول میں جہاں بہت سی کلبیں اور ادارے ٹی وی اور کیرم رکھ کر اپنا اور قوم کے نوجوانوں کا وقت ضاٸع کرتے ہیں ۔ عصباء سوساٸٹی نے اپنے ذاتی خرچ سے بنا کسی سیاسی سپورٹ کے سماج میں سوشل کاموں کا انجام دینے کی کوشش کی ہے ۔ صدر تقریب پرویز خان نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈاکٹر خالد پرویز  کی سرگرمی و قوم کے تٸیں ہمدردی و تڑپ کو دیکھتے ہوٸے انہیں مدعو کیا گیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد پرویز اور حاضرین کو سوساٸٹی کی آٹھ سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوٸے بتایا کہ کس طرح لاک ڈاٶن کے ایام میں علاقے کے ضرورت مندوں اور متاثرین کی مدد کی گٸی ۔ علاقے کے نونہالوں میں کمپیوٹر آپریٹنگ کی بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہے ۔ آٸندہ کے عزاٸم بیان کرتے ہوٸے کہا کہ سوساٸٹی مستقبل میں ایک امدادی ہاسپٹل جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ نیز علاقے کی مساجد کے امام و مٶذنین کی اعانت کرنے اور ان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کا بھی منصوبہ ہے ۔
اس موقع پر عضباء سوساٸٹی کے کارڈ کا اجراء بھی ڈاکٹر خالد پرویز  کے دست مبارک سے کیا گیا ۔ جو کہ کٸی معاملات اور محکموں میں شہریان کے لئے کارآمد ہوگا ۔  ڈاکٹر خالد پرویز  نے اپنی مخاطبت میں سوساٸٹی کے صدر و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ اس پرآشوب دور میں عضباء سوساٸٹی کے کام قابل تقلید ہیں ۔ اور نوجوانوں کو لہو لعب و فضولیات سے پرے بامقصد اور سماج کے لئے مفید کاموں کو انجام دینے پر عضباء سوساٸٹی کے صدر و اراکین و سرپرست قابل مبارکباد ہیں ۔ 
انہوں نے 
      درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
   ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

کا حوالہ دیتے ہوٸے کہا کہ خدمت خلق ایک بہترین عبادت ہے ۔ اور عضباء سوساٸٹی اس معنوں میں قابل مبارکباد ہے کہ وہ نوجوانوں کو ساتھ لے کر سماج و قوم کی خدمت کا کام انجام دے رہی ہے ۔ کیونکہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ، قوم کی میراث ہیں ، قوم کا مستقبل ہیں ۔ کسی بھی قوم کے حالات کا اندازہ اس قوم کے نوجوانوں کے مشاغل کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے ۔ ایک دوسرے کے درد کو سمجھنا اور اس کو دور  کرنے کی کوشش ہی اصل میں خدمت خلق ہے ۔ اور مجھے عصباء سوساٸٹی جب کبھی بھی کسی بھی قسم کی ضرورت کے لئے آواز دے گی تو رات دن و وقت دیکھے بغیر میں خدمت کے لئے حاضر رہوں گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages