src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کا الزام : ممبئی پولیس اب کی جاسوسی کررہی ہیں۔ ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 15 اکتوبر، 2021

ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کا الزام : ممبئی پولیس اب کی جاسوسی کررہی ہیں۔ ‏

 


 ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کا الزام : ممبئی پولیس اب کی جاسوسی کررہی ہیں۔ 
 

ممبئی : ممبئی پولیس جلد ہی ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو پوچھ  تاچھ کے لیے طلب کر سکتی ہے۔  وانکھیڈے کے جاسوسی کے الزام کے بعد ممبئی پولیس کمشنر میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدے کے ایک افسر کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔  بتادیں کہ وانکھیڈے نے الزام لگایا تھا کہ ممبئی کے افراد  ان کا پیچھا کر رہے ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔  وانکھیڈے کے مطابق ، ممبئی کے دو پولیس اہلکاروں نے اس تناظر میں ان کے قبرستان سے سی سی ٹی وی فوٹیج لئے تھے ۔  وانکھیڈے اکثر قبرستان جاتے ہیں جہاں ان کی والدہ کی قبر ہے۔

 دریں اثناء ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کہا کہ ممبئی پولیس نے سمیر وانکھیڈے کی حفاظت کرنے والے محافظوں اور مسلح اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔   این سی بی آفس کے باہر پولیس کی تعیناتی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

 دوسری جانب سمیر وانکھیڈے کے مبینہ جاسوسی کیس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں ۔  سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے دونوں کانسٹیبل اوشیوارہ کے ڈٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں  ہیں۔  ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی ان کی تصویر میڈیا میں آئی ، ان دونوں سے ان کے سینئر افسران نے پوچھ تاچھ کی۔  پوچھ تاچھ کے دوران دونوں نے بتایا کہ انہیں یاد نہیں کہ یہ تصویر کب کی ہے اور انہیں یہ بھی یاد نہیں کہ وہ وہاں کیوں گئے تھے۔


 ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اکثر یہاں اور وہاں جا کر اپنے جیوری  ڈکشن میں لوگوں سے ملتی ہے اور  بات  چیت کرتی ہے۔  اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی کسی کی جاسوسی کر رہا ہے۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کانسٹیبلوں کو کسی کی جاسوسی کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا ۔

 بتادیں کہ کروز ڈرگس پارٹی کیس کی جانچ وانکھیڈے کی قیادت میں کی جا رہی ہے۔  اس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔  اس معاملے کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے این سی بی پر کئی الزامات لگائے۔  اس دوران مبینہ جاسوسی کا معاملہ سامنے آیا۔


 وانکھیڈے کی شکایت کے مطابق ، ان کی والدہ کی سال 2015 میں موت ہوگئی، جس کے بعد سے وہ ہر روز قبرستان جاکر قبر پر ماتھا ٹیکتے ہیں ۔  وانکھیڈے کو شبہ تھا کہ ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے اور اس کے لیے پولیس والوں نے اس قبرستان کی سی سی ٹی وی فوٹیج لی۔  وانکھیڈے نے اپنی شکایت میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منسلک کی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages