src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عصمت دری کا شکار متاثرہ نے دو ملزمان کے نام لکھ کر خودکشی کرلی۔چچیرے بھائی نے ہی بنایا تھا ہوس کا شکار, - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 ستمبر، 2021

عصمت دری کا شکار متاثرہ نے دو ملزمان کے نام لکھ کر خودکشی کرلی۔چچیرے بھائی نے ہی بنایا تھا ہوس کا شکار,

  عصمت دری کا شکار متاثرہ نے دو ملزمان کے نام لکھ کر خودکشی کرلی۔چچیرے بھائی نے ہی بنایا تھا ہوس کا شکار,


 بلڈانہ پولس نے دونوں ملزمین کو کیا گرفتار 


بلڈانہ : مہاراشٹر کے شہر بلڈانہ سے ایک المناک خبر منظر عام پر آئی ہے۔  عصمت دری کی شکار ایک متاثرہ  نے سوسائیڈ نوٹ لکھ کر خودکشی کرلی ۔  آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جن دو نوجوانوں نے متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی۔  ان میں سے ایک اس کا چچیرا بھائی تھا۔

 متاثرہ  نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے کہ پاپا گنیا اور نیلیا نے میری عصمت دری کر کے میری پوری زندگی برباد کر دی۔  آپ لوگوں کو بتانے کی ہمت نہیں تھی اسی لئے خودکشی کر رہی ہوں ۔  بلڈانہ کے نندراکولی علاقے میں رہنے والی   18 سالہ لڑکی کی خودکشی کے بعد یہ سوسائیڈ نوٹ سامنے آیا ہے۔

    بہن بھائی کے رشتے کو مسخ کرنے والی یہ واردات  پٹنہ مہاراشٹر کی تحصیل بلڈانہ شہر کی ہے ۔  یہ واقعہ 20 ستمبر کو پیش آیا تھا ۔  خودکشی کرنے سے پہلے لکھا گیا یہ سوسائیڈ نوٹ گھر میں رکھی کتاب بھگوت گیتا کے صفحات کے بیچ میں ملا تھا۔  سوسائیڈ نوٹ ملنے کے بعد متاثرہ کے رشتہ داروں نے بلڈانہ دیہی  پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔  پولیس نے ان دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages