src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی پولیس نے ساحل خان اور تین دیگر افراد کے خلاف منوج پاٹل کو خودکشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کیا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 18 ستمبر، 2021

ممبئی پولیس نے ساحل خان اور تین دیگر افراد کے خلاف منوج پاٹل کو خودکشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کیا۔


ممبئی پولیس نے ساحل خان اور تین دیگر افراد کے خلاف منوج پاٹل کو خودکشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کیا۔


بالی ووڈ کے اداکار ساحل خان کو قانونی مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انکا نام ماڈل اور باڈی بلڈر منوج پاٹل کے اقدام خودکشی کے معاملے میں سامنے آیا ہے۔

ممبئی پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحل خان اور تین دیگر افراد کے خلاف منوج پاٹل کی خودکشی کی کوشش پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل منوج پاٹل کے خاندان نے انکشاف کیا تھا کہ منوج نے ساحل خان کے خلاف اوشی واڑا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں کہا گیا کہ انہیں ساحل خان نے ہراساں کیا تھا۔

واضح رہے کہ منوج پاٹل نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے جمعرات کی صبح سویرے اپنی رہائش گاہ بڑے پیمانے پر نیند کی گولیاں کھالی تھیں، تاہم انہیں فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اب ان کا علاج جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages