src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کیپٹن کا سدھو پر طنز ... میں نے تو پہلے ہی کہا تھا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 ستمبر، 2021

کیپٹن کا سدھو پر طنز ... میں نے تو پہلے ہی کہا تھا


کیپٹن کا سدھو پر طنز ... میں نے تو پہلے ہی کہا تھا


نئی دہلی ، 28 ستمبر : ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا …… یہ تبصرہ نوجوت سنگھ سدھو کے پنجاب پردیش کانگریس کے صدر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر کیا گیا کیپٹن سنگھ نے اپنے لئے طویل عرصے سے سیاسی سردرد بنے اپنے پرانے کابینی معاون سدھو کے استعفے پرٹوئٹ کیا کہ ’’میں نے پہلے ہی آپ سے کہا تھا کہ وہ (سدھو) مستحکم آدمی نہیں ہے اور وہ سرحدی پنجاب ریاست کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ سدھو کیپٹن امریندر سنگھ کی حکومت میں وزیر رہے تھے لیکن اختلافات کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد میں ان کے اختلافات منظر عام پر آئے اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عوامی سطح پر تبصرہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
واضح رہے کہ سدھو کیپٹن امریندر سنگھ کی حکومت میں وزیر رہے تھے لیکن اختلافات کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد میں ان کے اختلافات منظر عام پر آئے اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عوامی سطح پر تبصرہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
سدھو کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے کیپٹن نے بالآخر سدھو کے ساتھ جھگڑے کے دوران عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے استعفیٰ کے وقت بھی کیپٹن نے کہا تھا کہ سدھو جیسا شخص پنجاب جیسی سرحدی ریاست کے لیے اچھا نہیں ہے۔
کیپٹن امریندر آج چنڈی گڑھ سے دہلی پہنچے ہیں۔ یہ بات بحث کا موضوع ہے کہ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بڑے لیڈر سے ان کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ دہلی روانگی سے قبل چنڈی گڑھ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیپٹن امریندر نے بی جے پی سے اپنے رابطے کے بارے میں سوالات پر کہا کہ"یہ سب محض قیاس آرائیاں ہیں۔ ایسا کچھ نہیں۔ "
انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں اپنا کچھ سامان لینے جا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages