ڈائمنڈ رنگ نہ ملنے کی وجہ سے ٹوٹی منگنی، جالندھر ہوٹل میں ہنگامہ آرائی دلہے والوں نے لڑکی کے بال کھینچ کر زورکوب کیا۔
![]() | |||
ہوٹل میں منگنی کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کے بعد تحائف موقع پر ہی چھوڑ دیئے گئے۔ |
جالندھر۔: شہر کی راما منڈی کے ایک ہوٹل میں جاری منگنی کی تقریب میں ہیرے کی انگوٹھی نہ ملنے کی وجہ سے منگنی ٹوٹ گئی۔ ہیرے کی انگوٹھی نہ ملنے پر دلہے والوں نے لڑکی کے بال کھینچ کر مارپیٹ کی اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی۔ پورا واقعہ ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ فوٹیج پولیس نے اپنے قبضے میں لے لئے ہیں ۔
لڑکی کے رشتہ داروں نے پولیس کو بیان دیا کہ جب منگنی کی رسم طے کی گئی تھی اس وقت لڑکے کی جانب سے ہیرے کی انگوٹھی کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا ۔ اتوار کی دوپہر منگنی کی تقریب کے دوران لڑکے والوں نے انگوٹھی بدلتے وقت دو ہیرے کی انگوٹھی اور سونے کے کنگن کے ساتھ سونے کی بالیوں کا مطالبہ شروع کر دیا ۔ ایک ہیرے کی انگوٹھی لڑکے کے لئے ، اور دوسری اس کے ایس ڈی او بھائی کے لئے ، جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں جھڑپ ہوگئی ۔
تنازعہ کو بڑھتے دیکھ کر منگنی میں اگوا کو بھی بلایا گیا۔ موقع پر پہنچے اگوا نے بتایا کہ لڑکے کی پہلی شادی ہوچکی ہے۔ اس کے دو بچے ہیں اور کچھ دن پہلے لڑکے نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ دیا ہے ۔ یہ سن کر لڑکی کے رشتےدار مشتعل ہوگئے اور اس بات پر اعتراض کیا۔ اس کے بعد لڑکے کی طرف سے آئے ہوئے لوگوں نے لڑکی کو مار پیٹ کی ۔ اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور پھر ہوٹل سے فرار ہوگئے ۔
پولیس نے لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔ ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج پولس نے قبضے میں لے لی ہے۔ سارا واقعہ اس میں قید ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں