بزرگ شہریوں کو ایس ٹی بس میں مفت سفر کی سہولت . سال بھر 4000 کلو تک کا مفت سفر
مہاراشٹراسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی) کی جانب سے 65سال سے زائد عمر کے شہریان کو سال میں 4000 کلومیٹر تک بس میں مفت سفر کی سہولت کااعلان کیا گیا ہے۔ اس کے لئے شہریان کو اسمارٹ کارڈ بنوانا پڑے گا۔ یہ کارڈ ایس ٹی محکمہ کی جانب سے جاری کئے جارہے ہیں ۔
شہریان کو اپنے آدھارکارڈ‘الیکشن کارڈ یاالیکشن کی سلیپ اور 55 روپے لے کر قریبی ایس ٹی ڈپو جانا ہوگا اور ساتھ میں موبائل فون رکھنا ضروری ہے ۔ ایس ٹی ڈپو آفس کے اوقات صبح دس بجے تا شام چھ بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔ان اوقات میں بزرگ شہری ڈپو کے تعلقہ سکشن میں پہونچ کر اپنااسمارٹ کارڈ تیار کرواسکتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں