شادی کے لیے دلہا کے گھر پہنچیں دو دلہنیں، پھر کیا ہوا ؟ جانئے پورا معاملہ
ہندوستان میں شادی کے کئی عجیب و غریب واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ کبھی منڈپ میں کچھ ہنگامہ ہوتا ہے اور کبھی دلہا یا دلہن کچھ ایسا کر بیٹھتے ہیں کہ وہ وائرل ہو جاتا ہے ، شادی کی ویڈیوز اکثر دھوم مچاتی ہیں۔ لیکن اس دوران کرناٹک سے ایک ایسا معاملہ منظر عام پر آیا ہے جہاں دو دلہنیں ایک ہی دلہے سے شادی کرنے کے لیے پہنچ جاتی ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر سب حیران ہوجاتے ہیں ۔ دونوں ہی اس دلہے سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ بالآخر دونوں کی قسمت کا فیصلہ ٹاس سے ہوتا ہے۔
دراصل یہ معاملہ کرناٹک کے بنگلور کا ہے۔ یہاں دلہے کے گھر والے اپنے بیٹے کی شادی کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک دو دلہنیں ان کے گھر پہنچ گئیں۔ تاہم ، یہ سب کیوں ہوتا ہے اس کے پیچھے ایک کہانی کا انکشاف ہوا ہے ۔ نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ لڑکا بنگلور کے سکلیش پور تعلقہ کا ساکن ہے۔ اسے پڑوسی گاؤں کی ایک لڑکی سے پیار تھا ، لیکن کچھ مہینوں کے بعد اس کا کسی اور لڑکی سے معاشقہ شروع ہو گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ لڑکے نے ان دونوں کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
وہ شاید نہیں جانتا تھا کہ دو لڑکیوں کے ساتھ محبت لڑنا اسے بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔ جب گھر والوں کو پتہ چلا کہ ان کے لڑکے کا کہیں معاشقہ چل رہا ہے تو انہوں نے اس کی کہیں اور شادی کرنے کا سوچا اور اس کے لیے دلہن کی تلاش شروع کر دی۔ اسی دوران پہلی لڑکی کو پتہ چل گیا کہ لڑکے کے گھر والے اس کی کہیں اور شادی کرنے والے ہیں۔ یہی نہیں ، دوسری لڑکی کو بھی اس بات کا علم ہوگیا۔ پھر کیا تھا ، دونوں لڑکے کے گھر پہنچ گئی ۔
جب لڑکے کے گھر والوں نے دیکھا کہ اس کا ایک نہیں بلکہ دو لڑکیوں کے ساتھ افیئر ہے تو ان کے ہوش اڑ گئے۔ دونوں لڑکیوں نے ہنگامہ کیا اور وہاں ڈیرے ڈال دیئے ۔ آخر کار گاؤں کی پنچایت بلائی گئی۔ لڑکے نے سب کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کا دونوں لڑکیوں کے ساتھ افیئر ہے ۔ ایک لڑکی نے خودکشی کی دھمکی بھی دی۔
بالاخر معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ٹاس کیا جائے اور جو لڑکی جیتے گی ، اسی سے لڑکے کی شادی ہوگی۔ اس کے بعد ، ٹاس ہارنے والی لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم اسے کسی طرح ہسپتال لے جا کر بچا لیا گیا۔ اس وقت لڑکے نے ٹاس جیتنے والی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سب اس بات پر راضی ہوگئے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں