رام پور میں ہوئی انوکھی شادی ، بیٹیوں نے 90 سالہ والد کی شادی 75 سال کی دلہن سے کرائی
عمر 55 کی دل بچپن کا ۔ یہ کہاوت اب تک سنی جاتی تھی لیکن اس کی زمینی حقیقت یوپی کے رام پور کے ایک بزرگ جوڑے نے ثابت کی ہے۔ رام پور میں ایک 90 سالہ شخص نے 75 سالہ خاتون سے شادی کی ہے۔ اس معاملے کی بحث پورے خطے میں شہ سرخیوں بٹور رہی ہے۔ 90 سالہ شفیع احمد کی اہلیہ کئی سال قبل انتقال کر گئی ہے ۔ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں جو شادی شدہ ہیں۔ بیٹیوں کی لاکھ دیکھ بھال کے باوجود بزرگ کو ، کہیں نہ کہیں ، ایک سہارے کی ضرورت محسوس ہوتی تھی ۔ ایسی صورتحال میں بیٹیوں نے باہمی رضامندی سے اپنے بوڑھے باپ کے لیے جیون ساتھی کی ضرورت کو سمجھا اور سب کی رضامندی سے ان کا نکاح ایک 75 سالہ بزرگ خاتون سے کرادیا گیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں