src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> افغانی دہشت گردوں پر دہلی پولیس الرٹ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 20 ستمبر، 2021

افغانی دہشت گردوں پر دہلی پولیس الرٹ


افغانی دہشت گردوں پر دہلی پولیس الرٹ


نئی دہلی : کابل ہوائی اڈہ پر اگست میں بمباری کرکے ایک ساتھ 13امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200 لوگوں کی جان لینے کے ملزم ایک خودکش حملہ آور کی شناخت پانچ سال پہلے ہندوستان میں گرفتار ایک مشتبہ افغانی دہشت گرد کے طورپر کئے جانے کے دعوے سے متعلق خبروں کے بعد ہندوستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر (کرائم برانچ) اور ترجمان چنمے بسوال نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ راجدھانی دہلی اور ملک کی سیکیورٹی پر خطرہ کی ہر خبر کے تئیں الرٹ برتی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں متعلقہ شاخوں کی طرف سے اعلی سطحی جائزہ کے بعد ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس نے حالیہ دنوں میں کئی مشتبہ دہشت گردوں اور انہیں مدد فراہم کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یقینا اس طرح کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی اور کسی بھی ناپاک منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مسٹر بسوال نے کہاکہ دہلی پولیس اپنی مختلف شاخوں کے علاوہ وقت وقت پر مرکزی سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے دستیاب کرائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر اقدامات میں ضروری تبدیلی کرتی ہے۔ ہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو اسٹیشنوں سمیت تمام حساس مقامات کی سخت حفاظت نگرانی ایک معمول کا کام ہے لیکن کسی خاص اطلاع کے بعد مزید الرٹ ہوجاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages