مرکز نے مہنت نریندر گری کی موت کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کو منظوری دی
نئی دہلی ، 24 ستمبر (یو این آئی) اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کرے گی۔ سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نے اترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) نے سفارش کی بنیاد پر جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔
ملک کی سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدررہے مہنت گری کی لاش پیر کو اتر پردیش کے پریاگ راج کے باگھمبری مٹھ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔
ملک کی سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدررہے مہنت گری کی لاش پیر کو اتر پردیش کے پریاگ راج کے باگھمبری مٹھ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں