src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بڑے عالمی فیصلوں میں کم ہوئی ہے ہندوستان کی حصہ داری : کانگریس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 23 ستمبر، 2021

بڑے عالمی فیصلوں میں کم ہوئی ہے ہندوستان کی حصہ داری : کانگریس


بڑے عالمی فیصلوں میں کم ہوئی ہے ہندوستان کی حصہ داری : کانگریس


نئی دہلی ، 23 ستمبر :  کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو غیرملکی دورے کی کامیابی کی مبارکباد دی ہے ، لیکن یہ بھی کہا کہ وہ خارجہ پالیسی کو صرف فوٹو گرافی کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں ، جس کی وجہ سے عالمی فیصلوں میں ہندوستان کی حصہ داری کم ہوئی ہے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خارجہ پالیسی گلے لگانا نہیں ہوتا اور نہ فوٹو کھینچنے کا موقع ہوتا ہے اس میں ملک کےشہریوں کے مفادات کو اہمیت دی جانا ضروری ہوتا ہے ۔
انہوں نےکہا کہ موجودہ ماحول میں افغانستان ، روس ، امریکہ یا دیگر کسی بھی سطح پر جو بڑے فیصلے لیے جا رہے ہیں، ان میں ہمارے مفادات کی بات نہیں ہوتی اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بڑے عالمی فیصلوں میں ہندوستان کی حصہ داری کم ہوئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی نے خارجہ پالیسی کو صرف ایک کیمرا اپرچیونٹی بنا کر چھوڑ دیا ہے۔ وہ بیرون ملک جاتے ہیں توانہیں ملکی مفادات کو اہمیت دینی چاہیے ۔ ملک کے شہریوں کے مفادات کو اولین ترجیحی دینی چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages