src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نیوزی لینڈ کےسپر مارکیٹ میں دہشت گردانہ حملہ, 6 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والا 'انتہاپسند' ہلاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 3 ستمبر، 2021

نیوزی لینڈ کےسپر مارکیٹ میں دہشت گردانہ حملہ, 6 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والا 'انتہاپسند' ہلاک



نیوزی لینڈ کےسپر مارکیٹ میں دہشت گردانہ حملہ, 6 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والا 'انتہاپسند' ہلاک


ویلنگٹن،، 3 ستمبر : نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی ایک سُپر مارکیٹ میں 6 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والے حملہ آور پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن  نے حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے ہلاک کیا گیا حملہ آور سری لنکا کا شہری تھا۔ وہ اکتوبر 2011 میں نیوزی لینڈ آیا اور 2016 سے لے کر اب تک قومی سیکورٹی کی زیرِ نگرانی میں تھا۔

 نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ پولیس نے سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ کرکے 6 افراد کو زخمی کرنے والے 'پرتشدد انتہا پسند' کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔

تاہم نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ میں حملہ آور  کے دہشت گرد تنظیم داعش سے الہام لینے کا دعوی کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع  کے مطابق ہسپتال میں زیرِ علاج  6 زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages