دہشت گردی سے تعلق رکھنے والے شخص کو ممبئی پولیس نے حراست میں لیا
ممبئی 18 ستمبر (یو این آئی) انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے ممبئی نواحی علاقے جوگیشوری سے ایک شخص کو پاکستان میں مقیم داؤد ابراہیم کاسکر کے دہشت گرد گروہ سے منسلک ہونے کے الزام میں حراست میں لیا ہے
ملزم کی شناخت ذاکر شیخ کے نام سے ہوئی ہے اس پر الزام ہیکہ وہ دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار شدہ ممبئی کے مکین دہشت گرد جان محمد شیخ کی مدد کر رہا تھا ۔
پولیس میں ذرائع نے بتایا کہ ذاکر جان محمد کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے ہدایات دیتا تھا اور وہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی سازش کر رہا تھا۔
ممبی کرائم برانچ اور اے ٹی ایس کی ٹیم اس سے فی الوقت پوچھ تاچھ کر رہی ہے
مزید تفصیلات کا انتظار ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں