src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے مولانا کلیم صدیقی کو رہا کئے جانے کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 ستمبر، 2021

جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے مولانا کلیم صدیقی کو رہا کئے جانے کا مطالبہ


جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے مولانا کلیم صدیقی کو رہا کئے جانے کا مطالبہ


29 ستمبر کو ہونے والے کل جماعتی تنظیم کے احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل


پونے - 26 ستمبر بروز اتوار جمعیتہ علماء ضلع پونے کی اہم میٹنگ بیت الامن، کلوڑ میں بعد نماز مغرب مولانا حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے کی صدارت میں منعقد کی گئی، مولانا قاری محمد جہانگیر قاسمی کی تلاوت کلام سے اس میٹنگ کا آغاز ہوا، اس میٹنگ میں مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کئے جانے کی مذمت کی گئی اور انہیں جلد از جلد رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا، قاری مبشر احمد کارگزار صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی ایک شریف النفس شخصیت کے حامل ہے انہیں جلد از جلد رہا کیا جانا چاہیے، جیسا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیتہ علماء ہند نے کہا ہے کہ مولانا کلیم صدیقی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں زبردستی کسی کا مذہب تبدیل نہیں کرایا جا سکتا، قاری مبشر احمد نے مذید کہا کہ ہمیں ظلم کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوکر آواز اٹھانا ہوگا، ایڈوکیٹ سمیر شیخ صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیتہ علماء ضلع پونے نے تفصیلی قانونی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، اپنے مذہب کی معلومات دینا جرم نہیں ہے، ساتھ ہی میڈیا کا کردار مسلم دشمنی کا صحیح نہیں ہے، جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف پونے میں 29 ستمبر دوپہر 3 سے 5 بجے تک ہونے والے کل جماعتی تنظیم کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے، اور ہم اہلیان پونے سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کریں اور ائمہ حضرات اپنی مسجد میں اس احتجاج کو کامیاب بنانے کا اعلان کریں، ایڈوکیٹ سفیان شیخ لیگل ایڈ وائزر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس میٹنگ میں جمعیتہ علماء ضلع پونے کے نائب صدر محمد کوثر شیخ، سیکریٹری حاجی رئیس احمد، حاجی محمد غوث شریف، حاجی محمد صدیق انصاری، شبیر مجاہد، مولانا ظفر قاسمی، مولانا جہانگیر قاسمی، مولانا عاقل مظاہری، مولانا جاوید ندوی، مولانا مجاہد، محمد یامین انصاری، انیس احمد منیار، حافظ عبدالقادر، حافظ نسیم، شمش الدین انصاری، آصف خان وغیرہ نے شرکت کی، مولانا ظفر قاسمی کی دعا پر اس میٹنگ کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages