src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مجلس او بی سی سیل کے مولانا اسماعیل رحمانی نے سنیچر کے دن فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 26 ستمبر، 2021

مجلس او بی سی سیل کے مولانا اسماعیل رحمانی نے سنیچر کے دن فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

 

  

مجلس او بی سی سیل کے محمد اسماعیل رحمانی نے سنیچر کے دن فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔              



 بروز سنیچر صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر دو بجے تک جعفر نگر فرزانہ آپا کے مکان کے پاس مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن و گولڈن نگر ہیلتھ سینٹر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ رکھا گیا۔یہ پروگرام محمد اسماعیل رحمانی صاحب کے ایماء پرہوا۔ اس میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات کو انجام دینے والے گولڈن نگر ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محترمہ شبینہ میڈم  ۔ اٹلس ہسپٹال جعفر نگر کے ڈاکٹر شاہد صدیقی صاحب(بچوں کے امراض کے ماہر) ڈاکٹر نوشاد صاحب اور گولڈن نگر ہیلتھ سینٹرکے تمام اسٹاف نے 130بچوں کا چیک اپ کیا اور فری دوا گولی تقسیم کی گی ۔ اس کے ساتھ محمد اسماعیل رحمانی صاحب کو شہری سطح  او بی سی  سیل اتحاد المسلمین کاصدر منتخب کرنے پر اہلیان محلہ نے مبارکباد پیش کیں ۔ اس موقع پر اکرام ماما, شیخ سعید, جمیل احمد,(بڑے) نائب صدر اتحاد المسلمین محمد عمیر, اسٹینڈنگ کے چیئرمین کارپوریٹر ظفر احمد‌‌‌ احمد اللہ, جعفرنگر کی مشہور شخصیت محترمہ فرزانہ آپا موجود تھے.  اخیر میں محمد اسماعیل رحمانی کے رسم شکر یہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔ 

فقط فیضان احمد رجو۔گولڈن نگر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages