src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضمنی انتخابات: مغربی بنگال میں تین اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 ستمبر، 2021

ضمنی انتخابات: مغربی بنگال میں تین اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری


ضمنی انتخابات: مغربی بنگال میں تین اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری


کولکتہ ، 30 ستمبر : مغربی بنگال میں بھوانی پور، شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی نشستوں پر ہو رہے ضمنی انتخابات کے لیےجمعرات کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی ۔ ان تمام نشستوں پرکورونا پروٹوکول پرعمل کرتے ہوئےشام ساڑے چھ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ بھوانی پور میں 98 پولنگ مراکز میں 287 بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 269 اہم بوتھ ہیں۔ ہربوتھ کے باہر200 میٹر کے علاقہ تک دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ بھوانی پوراسمبلی حلقہ میں کل 2،06،456 ووٹرہیں ۔ ان میں سے 95،209 مرد اور 95،209 خواتین ووٹرہیں۔
ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر اپنی قسمت آزما رہی ہیں ۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پرینکا ٹبریوال کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ، جبکہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) شری جیووشواس اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
بھوانی پور حلقہ کے تمام بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے 13 بوتھ ہائی الرٹ زون میں رکھے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages