جمعیت علماء ممبر سازی مہم کے سلسلے میں حلقہ نمبر 6 کی مشورتی میٹنگ
مورخہ 26.ستمبر 2021 بروز اتوار بعد نماز عشاء جمعیت علماء حلقہ نمبر 6 کی مشورتی میٹنگ برائے ممبر سازی، عمرفاروق الخدمت (جنرل سیکرٹری حلقہ نمبر 6) کے مکان راجہ نگر پر ہوئی جس میں پورے حلقہ سے فعال ساتھیوں کو جوڑا گیا اور کس طرح ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط انداز میں ممبر سازی کی جائے اس پر غور کیا گیا
اس میٹنگ کی صدارت *مولانا سراج ملی ندوی صاحب* نے فرمائی نیز *حافظ مبین صاحب* امام شگفتہ مسجد کی قرآت سے مجلس کا آغاز ہوا
مولانا سراج احمد ملی ندوی صاحب نے جمعیت علماء کے قیام سے اب تک کی کارکردگی، قربانیوں اور مقاصد کا تفصیلی تزکرہ کیا ساتھ ہی آج کے موجودہ حالات میں جماعت کومضبوط کرنا کتنا اہم ہے اس پر روشنی ڈالی پورے ملک میں *صدر جمعیت علماء حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب* کی قیادت ونگرانی میں یہ جماعت اپنی خدمات پیش کر رہی ہے جمعیت کی خدمات کی سو ١٠٠. سال کی تاریخ ہےاور آج کے پرفتن ماحول میں مسلمانان ہند کے لیے ایک آہنی دیوار کی طرح جمعیت علماء سینہ تان کر کھڑی ہے
اکابرین امت کے لگائے اس شجر کی آبیاری کے لئے اور اسے مستحکم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ افراد کو جمعیت سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ حکومت وقت کو اس کی طاقت اور اہمیت کا اندازہ ہوسکے
حاضرین مین سے بہت سارے افراد نے اپنی رائے پیش کیں جن میں
اہم چوک چوراہے پر ممبر سازی مہم کے بینر لگانا،
مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد جمعیت کی مختصر کارکردگی بتا کر عوام کو اس سے جڑنے کی ترغیب دینے کاکام ہو اور مساجد کے باہر کاونٹر لگا کر ممبر بنایا جائے،،
گھر گھر خواتین بھی ممبر سازی کریں، درس قرآن کی مجالس کے آخر میں جمعیت کا مختصر تعارف اور ممبر سازی کی اپیل ہو،
مدارس کے بڑی عمر کے طلباء و طالبات ٹیوشن کلاس کے طلباء کو ممبر بنایا جائے.
الحمداللہ بہتر مشوروں کے ساتھ *مولانا خالد اختر رشیدی صاحب* کی دعا سے میٹنگ کا اختتام ہوا
آج کی میٹنگ میں مولانا سراج ملی ندوی.. قلعہ، مولانا خالد اختر رشیدی، حافظ مبین.. ہیراپورہ، مولانا حامد انوری.. گلشن مالک.، حافظ ریئس احمد یوسف شکراللہ مسجد، عتیق احمد گلشن معصوم، نعیم 43،اشفاق دودھ والا، افتخار احمد بیل باغ جونی مسجد، عرفان الحراء، عبدالعلیم انجینئر، عمرفاروق الخدمت، ساجد اختر بجرنگ واڑی، مولوی انیس محمدی نئ مسجد، مفتی شارق منو مسجد، مفتی وسیم، اخلاق بہادر، مسعود ساحل، مجاہد احمد رسولپورہ احباب شریک ہوئے اور اپنے اپنے علاقوں میں محنت کرنے کا عزم کیا اور رسیدات لے کر کام کی شروعات کردی ہے
ان علاقوں کے ساکنین اوپر دیے ہوئے ناموں سے رابطہ کریں اور ممبر سازی کریں
جمعیت علماء ممبر سازی فیس دو ٢.روپیہ ہے
منجانب... عمرفاروق الخدمت
جنرل سیکریٹری حلقہ نمبر 6 جمعیت علماء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں