src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسین لینے کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 ستمبر، 2021

افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسین لینے کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے


افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسین لینے کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے


واشنگٹن،21 ستمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) نے بائیڈن انتظامیہ کو سفارش کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
پولیٹیکو میگزین کی رپورٹ کے مطابق اب تک بیرون ملک امریکی فوجی اڈوں میں رہنے والے تقریبا 60 فیصد افغان شہریوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔ وہیں 127 تارکین وطن کو خسرہ سے متاثر ہونے کے بعد نیو میکسیکو کے ہولومن ایئر فورس بیس پر قرنطین میں رکھا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی کے مطابق امریکہ اور بیرون ملک تمام فوجی مقامات پر افغان مہاجرین کے خسرہ سے متاثر ہونے کے اب تک سات کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 10 ستمبر کو ایسے چار کیسز سامنے آنے کے بعد امریکہ نے افغان مہاجرین کو لے جانے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages