src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھول کر بھی گوگل پر سرچ نہ کریں ایسی چیزیں ، ورنہ بڑی پریشانی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 7 اگست، 2021

بھول کر بھی گوگل پر سرچ نہ کریں ایسی چیزیں ، ورنہ بڑی پریشانی میں مبتلا ہوجائیں گے۔


 بھول کر بھی گوگل پر سرچ نہ کریں ایسی چیزیں ، ورنہ بڑی پریشانی میں مبتلا  ہوجائیں گے۔


 آج کے ڈیجیٹل دور میں ہم ہر مسئلے کا حل گوگل پر تلاش کرتے ہیں۔ بیماری سے لے کر کھانا پکانے کی ترکیب تک ہر چیز کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں۔  گوگل پر ہر قسم کے نتائج  آتے ہیں۔  گوگل پر سرچ کی گئی چیزیں بعلض اوقات  غلط بھی ہوتی ہیں۔  لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ گوگل پر  سرچ کئے گئے مواد کی وجہ سے آپ کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔  اسی لیے آج ہم آپ کو ایسے مواد کے بارے میں بتا رہے ہیں ، جسے آپ گوگل پر بھول کر بھی سرچ نہ کریں۔  ورنہ آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

 گوگل پر بھول کر بھی بم بنانے کا طریقہ تلاش نہ کریں.  بم بنانے کا طریقہ یا اس سے متعلقہ کوئی بھی چیز  سرچ  کرنے کی وجہ سے آپ جیل بھی جا سکتے ہیں۔  بتادیں کہ جیسے ہی آپ گوگل پر اس قسم کی چیز سرچ کریں گے ، تب آپ کا آئی پی ایڈریس سیکورٹی ایجنسیوں تک براہ راست پہنچ جائے گا۔  اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں آپ کے خلاف کارروائی کر سکتی ہیں۔  آپ کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

 اگر آپ کی طبیعت خراب ہے اور آپ علامات کی بنیاد پر گوگل پر سرچ کر رہے ہیں کہ آپ کو کون سی بیماری ہے۔  علاوہ ازیں  ، آپ گوگل پر اس بیماری سے صحت یاب ہونے کے لیے دوائیں تلاش کر رہے ہیں تو ایسا بھول کر بھی نہ کریں ۔  گوگل کی مدد سے  لی گئیں ادویہ سے آپ کی صحت پر اس کے مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔

 اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کبھی بھی گوگل پر اپنا ذاتی ای میل لاگ ان کو سرچ نہ کریں۔  ایسا کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے اور پاس ورڈ لیک ہو سکتا ہے۔  جس کے بعد آپ اپنے ای میل آئی ڈی کے ذریعے کسی بھی گھوٹالے میں پھنس سکتے ہیں۔

 جب ہمیں پلے سٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر کوئی ایپ نہیں ملتی تو ہم اسے گوگل پر سرچ کرتے ہیں۔  اس چکر میں ، ہم کئی بار جعلی ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں ، جو ہمارے ڈیوائس کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہمارا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیتے ہیں۔  ایسی صورتحال میں ، آپ گوگل پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے ہی کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔

 گوگل پر بہت سی سائٹس پر جعلی کسٹمر کیئر نمبر دیے جاتے ہیں۔  کئی بار ہم کسی بھی کمپنی کا کسٹمر کیئر نمبر نہیں جانتے ، ایسی صورتحال میں ہم گوگل کا سہارا لیتے ہیں ، لیکن گوگل پر کسی بھی کسٹمر کیئر نمبر کو تلاش کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔  اس سے  آپ کسی بھی قسم کا ٹھگی کا شکار ہوسکتے ہیں ۔  جب آپ ایسے نمبر پر کال کرتے ہیں تو آپ کا نمبر ہیکرز تک پہنچ جاتا ہے۔  جس کے بعد ہیکرز آپ کے نمبر پر کال کرکے سائبر کرائم انجام دے سکتے ہیں ، جس میں SIM Swap جیسے واقعات شامل ہیں۔  لہذا ، جس کا کسٹمر کیئر نمبر لینا ہے اس کی آفیشل سائٹ پر جا کر نمبر حاصل کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages