src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کابل ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، 15 افراد زخمی, ہلاکتوں کا امکان ، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 26 اگست، 2021

کابل ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، 15 افراد زخمی, ہلاکتوں کا امکان ،


 کابل ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، 15 افراد زخمی, ہلاکتوں کا امکان  ،  

کابل : طالبان کے افغانستان  پر قبضے کے بعد وہاں کے حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں۔ ادھر دارالحکومت کابل ہوائی اڈے  کے باہر دھماکے کی خبر کی پینٹاگون نے تصدیق کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں کئی لوگ زخمی ہو سکتے ہیں۔
اس دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی محکمۂ دفاع کے سیکریٹری جان کربی نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے گیٹ پر ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور جیسے ہی ہمیں معلومات ملیں گی دستیاب کر دی جائیں گی۔ ادھر فرانس نے ہوائی اڈے پر دوسرے دھماکے کیلئے خبردار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ کابل میں بیرن ہوٹل کے قریب ہوا جہاں برطانوی فوجی اور صحافی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اٹلی کے  ایک فوجی طیارے کو کابل ایئرپورٹ سے اڑنے کے بعد اس پر فائرنگ کی گئی تھی۔ حالانکہ اس واقعے میں طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
چند گھنٹے قبل امریکی سفارت خانے نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے ایک حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، فوراً کابل ایئرپورٹ چھوڑ کر چلے جاؤ۔ کابل ایئرپورٹ کے مشرقی اور شمالی دروازوں  امریکی شہری  جلدی ہٹ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا ، امریکی شہریوں کو اگلے احکامات تک محفوظ مقامات پر رہنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ ، امریکہ اور آسٹریلیا نے کابل ائیرپورٹ پر جمع ہونے والے لاکھوں لوگوں سے کہا تھا کہ وہ افغانستان چھوڑنے کے لیے فوری طور پر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امریکہ ، اٹلی سمیت کئی ممالک اپنے  شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اس کے لیے فوج کے طیارے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ہندستان اپنے شہریوں کے علاوہ ہندو اور سکھ افغان شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہے۔ اس مشن کو 'دیوی شکتی' کا نام دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages