مالیگاؤں : پنجاب جانے والی تبلیغی جماعت منماڑ شاہراہ پر دلخراش حادثے کا شکار , دو ساتھی شہید, ایک کی حالت نازک, پورے شہر میں غم کی لہر
مالیگاؤں : (نامہ نگار) آآج دوپہر یہاں کی شاہی مسجد سے پنجاب جانے کے لئے نکلی . تبلیغی جماعت وارانہ نامی دیہات کے پاس واقع گرو کرپا ہوٹل کے قریب دردناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جائے وقوع پر ہی دو ساتھی شہید ہو گئے جن کے نام حافظ مغیث الرحمٰن سراج احمد ساکن گھر نمبر 412 بدر کا باڑہ مالیگاؤں اور عبدالباسط عبدالرشید شاہ فقیر ساکن گھر نمبر 14/1 منگلوار وارڈ یاسین میاں کا تکیہ مالیگاؤں بتائے گئے ہیں جبکہ دیگر چار ساتھی شیدید زخمی ہیں جنھیں دھولیہ, پریاس ہاسپٹل . سول ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے. اس بابت تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سماجی خادم شفیق اینٹی کرپشن اور ضیاء مسکان, مسعود, مولانا کمپاؤنڈ ,خالد سکندر نے بتایا کہ منگل کی صبح 7 بجے کے درمیان شاہی مسجد سے سوئفٹ کار کے ذریعے مالیگاؤں سے منماڑ جانے کے لئے جماعت اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک مخالف سمت سے تیز رفتاری سے آنے والی مال ٹرک GJ 04 AW 2650 نے پہلے سوئفٹ کار کو زور دار ٹکّر ماری اسکے بعد اس ٹرک نے ایک اور کار کو ٹکّر ماری جس کی وجہ سے مال ٹرک اپنا توازن کھوتے ہوئے دور جا گری. حادثہ کے عینی شاہدین کے مطابق یہ دردناک منظر کسی قیامت صغری سے کم نہیں تھا. حادثے کے فوری بعد علاقے کے برادران وطن قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے راحت رسانی میں مصروف ہوگئے. ٹریکٹر کی مدد سے نعش کو باہر نکالا نیز اپنا ہر ممکن تعاون پیش کیا. ایمبولنس کے ذریعے لاش کو مالیگاؤں کے جنرل ہاسپٹل لایا گیا جہاں قانونی نقاط کی تکمیل کے بعد شام دیر گئے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا ۔حافظ مغیث الرحمن اور عبدالباسط کی تدفین رات گیارہ بجے ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہر کے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔اس حادثے سے پورے شہر میں غم و اندوہ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ زخمیوں کے لئے مسلسل دعائیں کی جارہی ہیں. ادارہ اردو ٹائمز دعا گو ہے کہ اللہ پاک مرحومین کی بال بال مغفرت فرمائے نیز پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں