آج ممبئی میں موسلادھار بارش کا الرٹ , شمالی مہاراشٹر اور ودربھ کے لیے 'یلو ' تھانے اور رائے گڑھ ' میں اورینج الرٹ' جاری
ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں بارش کا نزول جاری ہے۔ جبکہ محکمۂ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھی کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اگلے تین سے چار دنوں تک کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ ممبئی ، تھانے ، شمالی کوکن میں بھاری بارش کا قیاس لگایا جارہا ہے..
بھارتی موسمیاتی اسٹیشن نے اگلے 4 دنوں تک بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق چھتیس گڑھ میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کی وجہ سے مہاراشٹر میں اس کے ثر انداز ہونے کی توقع ہے۔ اس کی وجہ سے تھانے ، پالگھر ، مراٹھواڑہ ، کوکن ، ودربھ ، مدھیہ مہاراشٹر کے شمالی حصے سمیت ممبئی میں شدید بارش ہوگی ۔ اس طرح مہاراشٹر کے کل 18 اضلاع میں بھاری بارش کا امکان جتایا جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے تھانے اور رائے گڑھ میں منگل کے دن اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ جبکہ ممبئی میں منگل اور بدھ کو کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں