کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں ایم این ایس کے 4 اراکین پر مقدمہ درج
کورونا کی تیسری لہر کے باوجود ، ایم این ایس اور بی جے پی کارکنوں نے دہی ہنڈی کا تہوار مناکر کورونا پروٹوکول کی دھجیاں اڑادیں ،
مہاراشٹر میں کورونا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے ٹھاکرے حکومت نے دہی ہانڈی جیسے تہوار منانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔ لیکن حکومت کی پابندیوں کے باوجود بی جے پی اور منسے جیسی پارٹیاں اس پر سیاست کررہی ہیں. حکومت کی سختی کے باوجود مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنوں نے دادر علاقے میں دہی ہانڈی کا پروگرام منعقد کیا۔ جہاں کارکنوں نے کورونا ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہرام بنا کر دہی ہانڈی توڑ دی۔
اس کے علاوہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنوں نے ملبار ہل میں دہی ہندی کے پروگرام کا اہتمام کیا۔ ممبئی کے گھاٹ کوپر بھٹ واڑی علاقے میں ایم این ایس کارکنوں نے مٹکی توڑی ۔
ممبئی پولیس نے ایم این ایس کے چار کارکنوں کے خلاف بنا اجازت کے دہی ہندی تہوار منانے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر ممبئی ورلی کے بی ڈی ڈی چال میں 4 کارکنوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر جگہوں پر جہاں ایم این ایس نے دہی ہندی کا تہوار منایا ، وہاں کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کا امکان ہے۔ یہ ایف آئی آر کورونا کے قوانین کی خلاف ورزی پر درج کی گئی ہیں۔
ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ دہی ہندی کا تہوار منائیں..ہم دیکھیں گے کہ بعد میں کیا ہوتا ہے , کہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت جان بوجھ کر ہندوؤں کے عقیدے سے کھلواڑ کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں