src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کابل ہوائی اڈہ پھر سے کھولا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 اگست، 2021

کابل ہوائی اڈہ پھر سے کھولا گیا


کابل ہوائی اڈہ دوبارہ  کھولا گیا


امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی راجدھانی کابل واقع ہوائی اڈے کو طیاروں کی آمد و رفت کے لئے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجکر 35 منٹ پر دوبارہ سے کھول دیا گیا۔

امریکی فوج کے بریگیڈیئر ولیم نے پیر کو یہ اطالع دی۔ انہوں نے کہا ’’افغانستان کے وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 35 منٹ ہوائی راستہ کو طیاروں کی پروازوں کو دوبارہ سے کھول دیا گیا۔ امریکی فوجیوں کے ساتھ پہلا سی۔ 17 طیارہ ہوائی اڈے پر اترا اور اگلا سی۔ 7 طیارہ لینڈ کرنے کی تیاری کررہا ہے‘‘۔

’چین افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار‘
چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے اور ملک کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں افغانستان پر تعاون پر اتفاق کیا۔

وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا ’’چین افغان مسئلے کے سادہ حل کے نفاذ کی سہولت کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے ، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ افغانستان میں کوئی نئی خانہ جنگی یا انسانی تنازع نہ ہو اور وہ دہشت گردی کے گڑھ اورمہاجرین کی پناہ گاہ میں تبدیل نہ ہو‘‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages