لاک ڈاؤن پابندیوں پر وزیر صحت کا دلاسہ یا لالی پاپ ، صلاح مشورے کے بعد بھی وزیر اعلی کی خاموشی ، مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن پابندیوں پر الجھن ۔
مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے حوالے سے الجھن ہے۔ عوام نے توقع کی تھی کہ حکومت یکم اگست کو لاک ڈاؤن پابندیوں کے سابقہ حکم کی میعاد ختم ہونے سے پہلے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرے گی۔ اتوار کو اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ ریاستی وزیر صحت اور این سی پی لیڈر راجیش ٹوپے مسلسل یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ جلد ہی پابندیوں میں راحت دی جائے گی ، لیکن وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اس پر اپنی خاموشی نہیں توڑی ہے۔ حال ہی میں ، اس مسئلے پر کابینہ میں تفصیل سے بحث کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے پابندیوں میں نرمی پر اتفاق کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ نے کرنا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد ، وزیراعلیٰ نے ریاستی COVID-19 ٹاسک فورس کے ساتھ پابندیوں میں نرمی کے معاملے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
ممبئی میں ویکسین کی کمی کا بحران ایک بار پھر اثر ابداز ہو سکتا ہے۔ فی الحال ، ویکسین کا اسٹاک بی ایم سی کے پاس منگل تک دستیاب ہے۔ اگر بی ایم سی کو اس وقت تک ویکسین کا ذخیرہ نہیں ملتا تو منگل سے ویکسینیشن کا عمل متاثر ہو سکتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں