src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ریاستی حکومت کی محرم گائیڈ لائن سے قابل اعتراض لفظ 'قتل کی رات' حذف کرکے "شہادت کی رات" کردیا گیاا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 اگست، 2021

ریاستی حکومت کی محرم گائیڈ لائن سے قابل اعتراض لفظ 'قتل کی رات' حذف کرکے "شہادت کی رات" کردیا گیاا


ریاستی حکومت کی محرم گائیڈ لائن سے قابل اعتراض لفظ 'قتل کی رات' حذف کرکے "شہادت کی رات" کردیا گیاا

 ممبئی 10/ اگست (یو این آئی)  ریاستی حکومت نے محرم الحرام پر گائیڈ لائن پر تنازع کے بعد اس میں متنازع اور قابل اعتراض لفظ یوم عاشورہ یعنی قتل کی رات حذف کرکے اس کی جگہ شہادت کی رات تحریر کردیا ہے اس کے  لئے حکومت  نے ایک نیا سرکلر بھی جاری کیا ہے جس میں غلطی کو درست کیا گیا ہے۔ شیعہ علماء اور عمائدین شہر و مسلمانوں کی ناراضگی کے بعد اس سرکلر میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محرم کی 9 تاریخ کی رات کو شہادت کی رات کے بجائے قتل کی رات تحریر کرنے کی وجہ سے ریاستی حکومت کے محکمۂ وزارت کی مذمت کی گئی تھی اس کے ساتھ ہی اس میں درستگی اور نیا سرکلر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے بعد ہی وزارت داخلہ نے اس سرکلر سے قتل کی رات کو نکال کر شہادت کی رات کیا ہے اس کیلئے ایک ترمیمی سرکلر وزارت داخلہ کے نائب سیکریٹری سنجے کھوڈیکر نے بتایا کہ جو متنازع لفظ اس سرکلر میں جاری کیا گیا تھا اسے واپس لے لیا گیا ہے اب قتل کی رات کے بجائے قارئین اسے شہادت کی رات پڑھیں۔ اس کے ساتھ ہی ترمیمی سرکلر تمام شعبۂ جات اور محکمہ کو دوبارہ ارسال کیا گیا ہے اس سے قبل جو سرکلر جاری کیا گیا تھا وہ 9 اگست 2021 ء کو جاری کیا گیا تھا لیکن اس کا متنازع لفظ درست کر کے اسے دوبارہ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں شیعہ عالم دین اور مسلمانوں نے اس سرکلر کو قابل اعتراض قرار دیا تھا اس میں جو متنازع لفظ تحریر تھا اسے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا.ممبئی میں محرم الحرام کے سرکلر میں یہ واضح کیا ہے کہ عاشورہ, ماتمی علمداری جلوس پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی سوسائٹیوں میں جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور تعزیہ بٹھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن یہاں بھیڑبھاڑ جمع کر نے اور دیگر جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ وعظ اور مجالس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages