src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سیلاب متاثرین کے لئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی طرف سے ڈھائی کروڑ کی امداد ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 28 جولائی، 2021

سیلاب متاثرین کے لئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی طرف سے ڈھائی کروڑ کی امداد ‏


 سیلاب متاثرین کے لئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی طرف سے ڈھائی کروڑ کی امداد 


 این سی پی مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کے لئے اپنے ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا سامان تقسیم کرے گی۔  یہ بات این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہی۔  پوار نے کہا کہ ہزاروں افراد سیلاب میں سب کچھ کھو چکے ہیں۔  لوگوں نے سیلاب میں اتنا نقصان اٹھایا ہے ، جس کی تلافی نہیں کی جاسکتی ہے ۔  لیکن ، ہم نے 16،000 خاندانوں کے لئے امدادی سامان کی ایک کٹ تیار کی ہے۔  اس میں گھریلو سامان ہوگا ، تاکہ لوگ اپنی زندگی دوبارہ شروع کرسکیں۔  پوار نے کہا کہ یہ امدادی سامان ایک دو دن میں دستیاب ہوجائیگا۔

 پوار نے قائدین سے بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہ کرنے کی اپیل کی۔  انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی تجربے کی بناء پر بتاسکتے ہیں کہ جن لوگوں کا براہ راست بچاؤ مہم سے تعلق نہ ہو وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے سے گریز کریں۔  VIP دوروں سے مقامی مشینری اور حکام پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے اور امدادی کاروائیوں سے بھی ان کی توجہ ہٹ جاتی ہے۔  منگل کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر طنز  کرتے ہوئے ، پوار نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ ریاست کو  مرکزی حکومت سے مال اور زیادہ معاوضہ دلانے میں مدد کرسکیں۔

 
کوکن میں آئے سیلاب میں اپنا سب کچھ گنوادینے والوں کی مدد کے لئے کانگریس کے کارپوریٹرز نے بھی  ہاتھ بڑھایا ہے ۔  بی ایم سی میں تمام 29 کانگریس کارپوریٹرز نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  بی ایم سی میں اپوزیشن لیڈر روی راجہ نے میئر کشوری پیڈنیکر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ کی ہدایت پر کانگریس کے کارپوریٹرز اور خاتون کارپوریٹرز نے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں تنخواہ جمع کرائی ہے۔  اس سے سیلاب زدگان کو 7 لاکھ 25 ہزار روپے کی زائد مالی امداد ملے گی۔  کوکن اور مغربی مہاراشٹر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ، ممبئی بی جے پی یووا مورچہ نے ایک ہزار خاندانوں کے لئے سامان کے 4 ٹرک روانہ کردیئے ہیں ، جنھیں بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس ، ممبئی بی جے پی کے صدر منگل پربھات لودھا اور یوا مورچہ کے صدر تیجندر سنگھ تیوانہ نے ہری جھنڈی دکھائی ۔  اس موقع پر فڑنویس نے بتایا کہ امدادی سامان میں پانی کی بوتلیں ، کپڑے ، بسکٹ کے پیکٹ ، کمبل ، ضروری دوائیں ، سینیٹری نیپکن بھیج دی گئی ہیں۔  تیوانا نے کہا کہ یہ امداد کی پہلی کھیپ ہے۔  اس موقع پر ممبئی بی جے پی کے نائب صدر آچاریہ پون ترپاٹھی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages