علاقۂ کوکن کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی اہم میٹنگ صوبے بھر سے علاقائی، ضلعی اور شہری صدور و سیکریٹریز اور رفقاء نے شرکت
ممبئی: 29 جولائی بروزجمعرات صبح گیارہ بجےبمقام صابو صدیق مسافر خانہ ممبئی حضرت مولانا اشتیاق احمد صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ممبئی، اطراف اور صوبہ بھر کے ضلعی صدور و سیکریٹریز اور دیگر رفقاء جمعیۃ نے بھرپور شرکت کی میٹنگ کا آغاز قاری محمد ادریس کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا محمد ارشد سلمہ متعلم دارالعلوم امدادیہ نے نعتیہ کلام پیش کیا بعدازاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی نے تفصیل کے ساتھ میٹنگ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور تمام حاضرین کے روبرو جمعیۃ علماء کی ان حالات میں خدمات کا بھرپور تذکرہ فرمایا نیز حضرت مولانا نے علاقۂ کوکن کی صورتِ حال پر امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرِ جمعیۃ علماء ہند کی تشویش اور وقتی ریلیف کی تلقین نیز باز آبادکاری کے میدان بھرپور حصہ لینے کی بابت دلچسپی اور خدام جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی اس جانب خصوصی ترغیب کاتذکرہ فرمایا
فی الحال علاقہءکوکن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے علاقہ میں پہونچ چکی ریلیف مثلاً تیرہ ہزار دوسولیٹرپینےکےپانی،پانچ سوکیلوخشک امول دودھ،دوہزار چٹائی،دوہزارچادر،تین ہزارلنگی اورایک ہزارجانمازاوروافرمقدارمیں دواؤں کےساتھ علاقہءکوکن میں خیمہ زن ڈاکٹروں کی ٹیم کاتذکرہ فرمایا
بازآبادکاری کے سلسلے میں حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے ہرہرزون اور ضلع کےذمہ داروں سےبڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی چنانچہ سب نے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اس میں بھرپورحصہ لینےپرآمادگی ظاہر کی اوریہ یقین دلایا کہ ہم سب جانشین شیخ الاسلام کےحسب حکم ان شاءاللہ بازآبادکاری کےمیدان میں قابل ذکر کام کریں گے فی الحال مولانامحمدارشدآرگنائزرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کی نگرانی میں مہاڈسینٹرسےبہت ہی منظم انداز میں ریلیف تقسیم کاکام جنگی پیمانے پر جاری ہے ڈاکٹروں کی ٹیم اپنے کام میں جٹ گئی ہےاوراسی طرح اب سینٹربناکرچپلون،رتناگیری اورکھیڑوغیرہ میں کام شروع ہوگا
قاری محمد ادریس حاجی گلزاراحمداورجمعیۃ علماء پونہ وپمپری کےذمہ داران نےرتناگیری میں دواؤں اورڈاکٹروں کےساتھ پہونچ کرمیڈیکل خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے علاقہءمراٹھواڑہ کےصدراوران کےرفقاءنےپربھنی کی طرف سےالیکٹریشن اورمیکانک ٹیم لےکرخدمات پیش کرنے کا تہیہ کیا ہے کھیڑکےلئےحافظ ذاکرصاحب اپنی قیادت میں ایک اورطبی ٹیم لےکرروانہ ہوچکےہیں
الغرض صوبہ بھرسےتشریف لانےوالےتمام احباب نےقائدِمحترم حضرت مولانا سیدارشدمدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماءہندکےحکم پرخطےمیں بھرپورخدمات انجام دینے کا اعلان کیا۔
حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نےمیٹنگ میں تشریف فرماالحاج بشیرموسٰی پٹیل صاحب چیرمین صابوصدیق مسافرخانہ ممبئی کاشکریہ اداکرتےہوئےفرمایاکہ حاجی بشیرصاحب نےجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے پروگراموں کےلئےجس وسعت قلبی کامظاہرہ فرمایاہےاس کاصلہ توبس اللہ ہی دےگا،ہم تمام ذمہ داران جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سےتہ دل سے ان کاشکریہ اداکرتے ہیں،حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب نےمفتی محمد حذیفہ صاحب قاسمی کی اہلیہ کے انتقال پر اپنےگہرےرنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کی تلقین کی اور پسماندگان کےساتھ ہمدردی کا اظہار فرمایا
اخیرمیں حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء مالیگاؤں کانہایت مختصراورجامع ناصحانہ خطاب ہوااورآپ ہی کی دعاپرمجلس اختتام پذیرہوئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں