src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ای ڈی کے نشانے پر دیش مکھ کے بعد ایک اور وزیر ، نتن راؤت کے خلاف منی لانڈرنگ کی شکایت ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 2 جولائی، 2021

ای ڈی کے نشانے پر دیش مکھ کے بعد ایک اور وزیر ، نتن راؤت کے خلاف منی لانڈرنگ کی شکایت ‏


ای ڈی کے نشانے پر دیشمکھ کے بعد ایک اور وزیر ، نتن راؤت کے خلاف منی لانڈرنگ کی شکایت 


 این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے بعد ، اب ریاستی وزیر توانائی اور کانگریس کے لیڈر نتن راؤت بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے نشانے پر آتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔  ناگپور کے ایک وکیل ترون پرمار نے ای ڈی سے ریت ، کوئلہ اور زمین کی خرید و فروخت کے معاملے میں منی لانڈرنگ کی شکایت درج کی ہے۔  اب کیا اس معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ نتن راؤت کی بھی تفشیش ہوگی؟  سب کی نگاہیں اس پر مرکوز ہیں۔  وکیل ترون پرمار نے بتایا کہ انہوں نے ناگپور کے سرپرست وزیر نتن راؤت ، سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف ای ڈی میں شکایت درج کروائی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ان دونوں لیڈران نے کالے دھن کو غیر قانونی طور پر وہائٹ کیا ہے۔  جس میں منی لانڈرنگ واضح طور پر نظر آرہی ہے۔  پرمار کی شکایت کے بعد ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے ممبئی طلب کیا تھا۔  پرمار نے بتایا کہ انہوں نے شکایت سے متعلق تمام اہم دستاویزات ای ڈی کے حوالے کردی ہیں۔

 پرمار نے 28 جون کو ای ڈی حکام کو تمام متعلقہ دستاویزات دی تھیں۔  ای ڈی نے 3 گھنٹے ان دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی تھی۔  اب 5 جولائی کو ، ای ڈی نے مزید متعلقہ دستاویزات طلب کی ہیں۔  ایسی صورتحال میں ، امکان ہے کہ پرمار کو ای ڈی حکام کے ذریعہ دوبارہ بلایا جائے۔  ترون پرمار ناگپور کے ساکن ہے اور پیشے سے وکیل ہے۔  وہ مرکزی حکومت کے ایم ایس ایم ای ڈیپارٹمنٹ کا ریٹائرڈ افسر ہے۔  انہوں نے نتن راؤت اور انیل دیشمکھ کے خلاف شکایت کی ہے۔  نہ صرف یہ بلکہ اس گھوٹالے میں نتن راؤت کے بیٹے کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔  اس معاملے میں ،  آن لائن میڈیا نے نتن راؤت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا فون مسلسل مصروف رہتا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages