src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں 20 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے جان لیوا حملہ, 4ملزمین پولس حراست میں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 جون، 2021

مالیگاؤں میں 20 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے جان لیوا حملہ, 4ملزمین پولس حراست میں



 

۔مالیگاؤں میں 20 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے جان لیوا حملہ, 4ملزمین پولس حراست میں      

 مالیگاؤں : 20 جون 2021 کو رات میں 12:30 کے درمیان خانقاہ اشرفیہ کے پاس (گھڈے) میں ایک 20 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے جاں لیوا حملہ کیا گیا۔ حس کی وجہ سے وہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا.  اس ضمن میں 

  موصولہ تفصیلات کے مطابق جئے ہند ٹیلر کے سامنے بوہرہ باغ کا ساکن 20 سالہ فریادی ضیاء الرحمن لئیق احمد نے قلعہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ملزم شیخ ضمیر شیخ ہارون عرف ٹارزن اور اس کے تین ساتھی جنید کالیا، راجو ریتی والا اور ظہیر نے مل کر اس پر تلوار سے جاں لیوا حملہ کیا جس کی وجہ سے فریادی شدید زخمی ہوگیا۔  ملزمین نے فیس بک پر فریادی کی فوٹو وائرل کردی تھی۔ اس معاملے میں پوچھ تاچھ پر ملزم جنید کالیا ہنسنے لگا۔ جب فریادی نے پوچھا کہ کیوں ہنس رہے ہو تو مذکورہ بالا چاروں ملزمین نے ضیاء الرحمن کو زمین پر پٹخ دیا اور تیز دھار ہتھیار سے سر، کمر، سینہ اور گردن پر   حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ 

 اس معاملے میں قلعہ پولس اسٹیشن کے عملہ نے بوہرہ باغ رسول پورہ کا ساکن  ملزم شیخ ضمیر شیخ ہارون عرف ٹارزن، جنید کالیا، راجو ریتی والا اور ظہیر کو حراست میں لے کر  تمام ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307/34/ 289/2021 کے تحت مقدمہ درج  کردیا ہے



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages