src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اورنگ آباد میں او بی سی کا سیاسی ریزرویشن ختم کیے جانے کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 23 جون، 2021

اورنگ آباد میں او بی سی کا سیاسی ریزرویشن ختم کیے جانے کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ.


اورنگ آباد میں او بی سی کا

 سیاسی ریزرویشن ختم کیے

 جانے کے خلاف عظیم الشان

 مظاہرہ.


اورنگ آباد  : آج اورنگ آباد مہاراشٹر میں  او بی سی  دیگر پسماندہ طبقات کی تنظیموں کی جانب سے حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کہ 50٪ سے زیادہ ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا ہے کہ آنے کے بعد ریاست بھر کے او بی سی برادریوں میں زبردست بے چینی اور شدید ناراضگی پیدا ہوگئی ہے.. انہیں سیاسی طور پر حاصلِ ریزرویشن ختم ہوا نظر آرہا ہے اس لیے ریاست بھر او بی سی سماج سڑکوں پر نظر آرہا ہے.. دھرنے مورچے، مظاہرہ جاری ہیں .
انہیں لگتا ہے کہ ریاستی و مرکزی حکومت کی نااہلی و غفلت کی وجہ سے سے سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آیا ہے .
مطالبات : ملک بھر میں موجود او بی سی برادریوں کی علیحدہ مردم شماری کی جائے. جب تک ریزرویشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس وقت تک ریاست بھر میں کہیں بھی لوکل سیلف باڈی انتخابات نہ لیے جائیں. اگر ان کے مطالبات کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے تو جمہوری طرز پر او بی سی برادریاں سڑکوں پر نکل آئیں گی. انتخابات کا بائیکاٹ و مخالفت کریں گی.
آج کا یہ مظاہرہ آکھیل بھارتیہ سمتا پریشد کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا. اس میں دیگر برادریوں نے بھی شرکت کی. 
مظاہرہ میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی ترجمان مرزا عبدالقیوم ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہمیں ریزرویشن کی سہولتیں ملنا شروع بھی نہیں ہوئی تھیں کہ اسے چھیننے کا کام شروع ہوگیا ہے.. سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری نسلوں کو اندھیرے میں ڈھکیل دے گا.. آج سیاسی ریزرویشن ختم کیا گیا ہے کل تعلیمی و سماجی ریزرویشن ختم کیا جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے بھی کوششیں شروع ہوگئی ہیں..سینئر صحافی ش. سو کھنڈالکر ،منوج بھائی گھوڑکے، پرشانت پوار، سودام سر، سرسوتی ہرکل  محمد طیب ظفر نے بھی خطاب کیا.. مرزا زاہد بیگ، مرزا عبدالغفار بیگ، طیب شاہ، قاضی شکیل، سمیر شیخ نے شرکت کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages