صدر مہاراشٹر مجلس ,
اورنگ آباد رکن پارلمنٹ
امتیاز جلیل کی مالیگاٶں
آمد,
مالیگاٶں (نامہ نگار) کل نعمانی گارڈن رسولپورہ میں منعقدہ ایک مختصر پروگرام میں اورنگ آباد کے رکن پارلمنٹ امتیاز جلیل کی آمد ہوئی جہاں پر موصوف نے مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ذریعے بھیجے گٸے آکسیجن کنسنٹریٹر ، وینٹی لیٹر سمیت دیگر طبی لوازمات کو مجلس رکن اسمبلی مالیگاٶں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی کو سونپا ۔
اپنی مخاطبت میں رکن پارلمنٹ امتیاز جلیل نے کہا کہ اسدالدین اویسی مالیگاٶں کو لے کر بہت فکرمند رہتے ہیں اور وہ مسلسل مفتی موصوف سمیت شہر کے دیگر ذمہ داروں سے رابطے میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کورونا مہاماری کے چلتے جو طبی لوازمات بھجینے کا وعدہ کیا تھا الحمداللہ اسے پورا کیا جس پر ہم ہمارے صدر اسدالدین اویسی کے شکر گذار ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے شمالی مہاراشٹر کے صدر خالد پرویز کو ایک لیٹر بھی دیا جس کے ذریعے ڈاکٹر خالد پرویز شمالی مہاراشٹر میں پارٹی کے فروغ کے لیۓ ہر قسم کے فیصلے لینے کے لیۓ آزاد ہونگے ۔ شمالی مہاراشٹر میں تنظیمی ڈھانچوں پر عہدوں کی تقسیم اور پارٹی کو مضبوط کرنے سمیت عہدے داران کا انتخاب کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ۔ اور مفتی صاحب کی رہنماٸی میں مجلس کو شمالی مہاراشٹر میں مضبوط کریں گے ۔ ان سے قبل شہر عزیز کے ہر دلعزیز ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے اپنے بے باک اور دو ٹوک خطاب میں کورونا کے آغاز کے دوران اپنی اور مجلس کے دیگر ذمہ داران کی کارکردگی کو بیان کیا ۔ مساجد کو بند نہ کرنے سمیت کٸی انقلابی فیصلے لینے اور جمیعت العلما مالیگاٶں کی معاونت سے مریضوں کو تینوں وقت عمدہ کھانے اور بہترین معالجے کی تفصیل بیان کی ۔مفتی صاحب نے ہاٸے پر پیش آرہے آٸے دن کے سڑک حادثات کو بیان کرتے ہوٸے سروس روڈ کی تعمیر کے لیۓ اپنی کاوشوں کو بیان کیا ۔ اور رکن پارلمنٹ سے گذارش کی کہ وہ نیشنل ہاۓ وے اتھارٹی سے نماٸندگی کرتے ہوٸے اس مسٸلے کو حل کرنے میں ہماری مدد کریں ۔انہوں نے پورے شہریان مالیگاٶں کی طرف سے مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔صدر مجلس شمالی مہاراشٹر ڈاکٹر پرویز نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ مجلس صرف ایک سیاسی جماعت نہیں ہے ۔ مجلس ایک آٸیڈیالوجی ایک نظریہ کا نام ہے ۔ اور مجلس بڑی ہی تیزی سے دبے بچھڑے مظلوم طبقات کی آواز بن کر ابھر رہی ہے ۔ لہذا ہم سب کو چاہیۓ کہ اس پرآشوب دور میں جہاں اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا سلوک ہورہا ہے ۔ ہمیں اپنے آپسی اختلاف بھلا کر مجلس کے پرچم تلے متحد ہوکر ہمارے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا ساتھ دیں ۔ اور اپنی سیاسی طاقت و قوت کو مضبوط کریں ۔
اس موقع پر غازی امان اللہ ، ایاز ہلچل ، مولانا اعجاز رحمانی ، سمیر سر ، اطہر حسین اشرفی اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا ۔ اور صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور عافیت کے ساتھ انکی درازی عمر کی تمنا کی ۔
اس باوقار تقریب میں ہاٶس لیڈر کلیم دلاور ، کارپوریٹر عبدالماجد حاجی صاحب ، لٸیق حاجی ، راشد ایوب ، الطاف ڈرم والے ، ابراہیم ساٸیکل والے ، شفیق اینٹی کرپشن ، ارباز خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ وہیں ہزاروں کی تعداد میں محبان مجلس و ہمدردان مجلس موجود تھے ۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں