src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی : باندرہ میں عمارت کا کچھ حصہ مہندم ، ایک ہلاک ، پانچ زخمیممبئی - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 7 جون، 2021

ممبئی : باندرہ میں عمارت کا کچھ حصہ مہندم ، ایک ہلاک ، پانچ زخمیممبئی


 ممبئی بریکنگ نیوز :

 باندرہ میں عمارت کا کچھ حصہ

 مہندم ، ایک ہلاک ، پانچ زخمی

ممبئی : ممبئی کے باندرہ علاقے میں چار منزلہ عمارت  کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔  یہ المناک حادثہ رات کے ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا۔ جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی . وہیں پانچ افراد کے شدید زخمی ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ  کے اہلکار اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے, اور راحت کاری کا کام شروع کردیا. زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس حادثے کے بعد کانگریس کے ایم ایل اے ذیشان صدیقی بھی موقع پر پہنچے ۔

ممبئی میں بارش کے باعث فائر ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں کو بچاؤ اور امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فائر  بریگیڈ کا عملہ اس بات کی کوشش کر رہا ہیں کہ ملبے کے نیچے مزید افراد نہ پھنس جائیں۔ تنگ گلی میں تعمیر اس چار منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ باہر آگئے۔ عمارت کے ملبے کا کچھ حصہ آس پاس کے مکانات پر گرگیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages