src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کھام گاؤں میں منعقد ہوا مثالی نکاح, نہ بارات ، نہ سہرا ، نہ جہیز اور نہ کھانا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 28 جون، 2021

کھام گاؤں میں منعقد ہوا مثالی نکاح, نہ بارات ، نہ سہرا ، نہ جہیز اور نہ کھانا


کھام گاؤں میں منعقد ہوا مثالی نکاح

نہ بارات ، نہ سہرا ، نہ جہیز اور نہ  کھانا


کھام گاؤں (واثق نوید) گزشتہ کچھ دنوں سے بلڈانہ ضلع میں آسان و مسنون نکاح کی خبریں موصول ہورہی ہے ۔ ملت اسلامیہ کے لئے یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ایسے مثالی نکاح قابل ستائش و قابل تقلید بھی ہے۔ اور انکی تشہیر بھی ہونا چاہیے تاکہ دوسروں کو اس سے ترغیب حاصل ہو۔ کھام گاؤں شہر میں آج 27 جون کو ایک مثالی نکاح عمل میں آیا ۔ جو قابل ستائش و قابل تقلید بھی ہے۔ 
ملی جانکاری کے مطابق کھام گاؤں شہر کے ساکن محمد احتشام الحق خان کی بیٹی کا رشتہ پیپل گاؤں راجہ زمیندار خالد احسن خان کے فرزند تابش احسن خان کے ساتھ طے پایا تھا۔ آج مورخہ 27 جون بروز اتوار، صبح 10.30 بجے ٹیچرس کالونی مسجد میں محفل عقد منعقد کیا گیا تھا۔ نکاح کے لئے دولہا اپنے چند قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ مسجد میں پہونچا۔ تو دولہے کے ساتھ کوئی بارات نہیں، نہ ہی دولہے کو سہرا، بندھا ہوا تھا۔ مسجد میں دونوں خاندانوں کے مختصر افراد کی موجودگی میں نکاح کی کاروائی شروع ہوئی۔ جماعت اسلامی کے مقامی امیر عمیر اللہ خان نے آسان و مسنون نکاح کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے موجود دور میں نکاح میں شامل غیر شرعی رسومات کی پرزور مذمت کی۔ خطبہ نکاح، حجاب و قبول دلہن کے ماموں زاد بھائی ڈاکٹر عدیل ارشد خان نے خود پڑھایا۔ عقد کے بعد حاضرین نے زوجین کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے دونوں خاندانوں کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ اس موقع پر دلہن والوں کی جانب سے آئے ہوئے مہمانوں کی شربت پیش کیا گیا۔ عمومی دعوت کا کوئی نظم نہیں تھا۔ اس شادی میں کیسی بھی قسم کا کوئی جہیز بھی نہیں لیا گیا ۔ اس بابرکت، آسان و مسنون نکاح کی شہر میں سرہنا کی جارہی ہے۔ 
مسلم سماج میں شادی بیاہ کے موقع پر غیر شرعی رسومات دور کرنے اور نکاح و آسان و مسنون بنانے کے لئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی ایک عوامی تحریک چلارہی ہے۔ ملت کے رہنماؤں، دانشوروں، خدمتِ گاروں کو چاہئے کہ اس آسان و مسنون نکاح تحریک کو ہر گھر تک پہنچائے تاکہ ایسے ہی آسان و مسنون بابرکت نکاح عمل میں ائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages