src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بلڈانہ ضلع میں ایک اور آسان و مسنون نکاح , شادی کی تاریخ طے کرنے آئے اور نکاح پڑھالیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 20 جون، 2021

بلڈانہ ضلع میں ایک اور آسان و مسنون نکاح , شادی کی تاریخ طے کرنے آئے اور نکاح پڑھالیا

 


بلڈانہ ضلع میں ایک اور آسان و مسنون نکاح, شادی کی تاریخ طے کرنے آئے اور نکاح پڑھالیا


کھام گاؤں (واثق نوید) گزشتہ دنوں بلڈانہ ضلع کے کھام گاؤں شہر میں ہوئے آسان و مسنون نکاح کی خبر کی سرخی ابھی سوکھی بھی نہیں تھی کہ ضلع کے ملکاپور شہر میں آج ایک اور آسان و مسنون نکاح عمل میں آنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ جس کی ہر کوئی ستائش کررہا ہے۔ 
موصولہ اطلاعات  کے مطابق ملکاپور شہر کے پارپیٹھ کے ساکن انیس الرحمن کی دختر کا رشتہ جلگاؤں جامود ، قاضی پورہ کے ساکن خلیل خان کے صاحب زادے نقیعم خان(مدرس ممبئی میونسپل کارپوریشن ) سے طے پایا تھا۔ آج مورخہ 20  جون کو خلیل خان اپنے چند قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ ملکاپور میں انیس الرحمن کے گھر پہونچے تھے تاکہ شادی کی تاریخ طے کی جائے۔ بات چیت کے درمیان وہاں موجود دونوں خاندانوں کے افراد میں سے ایڈوکیٹ عبدالکریم ، عارف الرحمن ، سید مشتاق ، اور اسلم خان نے دولہا و دلہن کے گھروں والوں کو آج ہی نکاح کرنے  کی ترغیب دی ،الحمدللہ ان حضرات کی ذہن سازی سے دونوں خاندانوں کے افراد نے باہمی صلاح مشورہ سے نکاح پڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ بعد نماز ظہر تاج نگر کی رحمن مسجد میں نکاح کی تقریب عمل میں آئی ۔ اس بابرکت و مسنون نکاح کا عقد مولوی عبداللہ نے پڑھایا۔ اسان و مسنون نکاح کی مجلس میں موجود افراد نے دلہا و دلہن اور ان کے گھر والوں کو اس نیک کام کے لئے مبارکباد پیش کی ، دلہا و دلہن کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ 
  مشورہ کے مطابق دلہن کو پندرہ دنوں بعد دلہا کے گھر روانہ کیا جائے گا۔ 
معلوم رہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام مسلم سماج میں آسان و مسنون نکاح کو فروغ دینے کے لئے ریاست مہاراشٹر میں ایک خصوصی مہم چلائی گئی تھی۔ بلڈانہ ضلع میں بھی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع صدر مولوی محمود بیگ  اشرفی (سونالہ) کی قیادت میں اور ضلع سیکریٹری  مفتی انیس الدین (لوہارہ) کی رہنمائی میں بلڈانہ ضلع کے مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ کمیٹی کے بینر تلے آسان و مسنون نکاح مہم کے تحت پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔ جس میں شادی بیاہ کو آسان بنانے اور بے جا رسومات کو ختم کرکے مسنون نکاح کرنے کے تعلق سے عوام کی ذہن سازی کی گئی تھی۔ جس کے نتائج دکھائی دینے شروع ہوگئے ہیں ۔ ضلع میں مختلف مقامات پر بھی آسان و مسنون نکاح ہوئے جو اخباروں کی خبر نہیں بن سکے۔ 
اصلاح معاشرہ کمیٹی کے جانب سے نامزد کئے گئے مقامی افراد کو اور بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج بھی بڑی تعداد میں بےجا و غیر شرعی رسومات کے ساتھ شادیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages