جمعیت علماء جالنہ کے ارکان سے ایم ایل اے، اور مسلم ارکان بلدیہ کی خیر سگالی ملاقات
گذشتہ روز جمعیت علماء ارشد مدنی جالنہ کے ارکان سے جالنہ کے ایم ایل اے کیلاش گورنٹیال اور مسلم کونسلرز واجد خان، عامر اقبال پاشاہ اور محمدشکیل نے خیر سگالی ملاقات کی، مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی نے ان سب کی شیرخورمہ کے ذریعہ ضیافت کی، مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی نے ان سب افراد نے جو شہر جالنہ کی ترقی، تعمیر اورمسلم محلوں میں انسانی ضرورتوں کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ان کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، مولانا سہیل ندوی نے مسلم مسائل اور لاک ڈاؤن میں لوگوں کودرپیش پریشانیوں کی جانب مزید توجہ دلائی، محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء نے بھی قدیم جالنہ کے بعض توجہ طلب مسائل کی جانب نشاندھی کی اور ان کے نپٹارہ کی اپیل کی ، کیلاش گورنٹیال ایم ایل اے نے اپنے تاثرات بھی رکھے اور کہا کہ مسلم محلوں کی ضرورتیں میری
پہلی ترجیح ہوگی، انہوں نے و دیگر کونسلرز نے تمام مطالبات کو بغور سماعت کرتے ہوئے ان کے حل اور پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی، محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا، اس نشست میں دیگر شرکاء میں حافظ عبد السلام قریشی،جالنہ ضلع پریشد ممبر ساونت صاحب حاجی محمد اقبال صاحب رانی اونچے گاؤں، معز انصاری، عمران میمن، محمد سلیم قریشی، محمد مبین صدیقی،مفتی سید نعمان ندوی، محمد وسیم، سہیل بلڈر، ظہیر بلڈر، وغیرہ موجود تھے،


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں