شیڈول کاسٹ طلباء کے لئے نئی اسکیم ، دسویں میں %90 نمبر حاصل کرنے پر 2 لاکھ روپئے ملیں گے
ممبئی : ریاست کی ٹھاکرے حکومت نےشیڈول کاسٹ (ایس سی) کے طلبا کے لئے ایک اور نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اگر ایس سی فیملی جن کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپے سے کم ہے اور طالب علم دسویں کے امتحان میں 90 فیصد نمبر حاصل کرتا ہے تو حکومت پیشہ ورانہ اعلٰی تعلیم کی تیاری کے لئے اسے دو لاکھ روپے کی گرانٹ دے گی۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (BARTY) حال ہی میں بورڈ آف گورنرز کا 30 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بارے میں ، سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے نے جمعرات کے روز کہا کہ اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے طلباء کو 11 ویں ، 12 ویں ان دو سال میں پیشہ ورانہ تعلیم کی تیاری کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ یعنی 2 سال میں دو لاکھ روپے ملیں گے۔
بارٹی کے ڈائریکٹر جنرل دھمماجیوتی گجبھئے نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ سرکاری ملازمین اور افسران کے بچوں کو نہیں ملے گا۔ اس اسکیم کا فائدہ صرف وہی اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس آمدنی اور ذات کا سند ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس اسکیم میں مستفید ہونے والوں کی تعداد لامحدود ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں