src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> قاتل نیشنل ہائے وے نمبر 3 پر بڑھتے حادثات کے خلاف گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ نے کیا غیر سیاسی راستہ روکو آندولن کا اعلان. - مہاراشٹر نامہ

 

 

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 5 جون، 2021

قاتل نیشنل ہائے وے نمبر 3 پر بڑھتے حادثات کے خلاف گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ نے کیا غیر سیاسی راستہ روکو آندولن کا اعلان.

 


 



قاتل نیشنل ہائے وے نمبر 3

 پر بڑھتے حادثات کے خلاف

 گمشدہ بچوں کی تلاش

 گروپ نے کیا  غیر سیاسی

 راستہ روکو آندولن کا اعلان.


 کل مشورتی میٹنگ میں ہوگا حتمی

 فیصلہ  


مالیگاؤں (نامہ نگار) قومی آگرہ روڈ موت کی سڑک بنتی جارہی ہے. بے شمار افراد کی جان لینے والی یہ خونی شاہراہ بے گناہوں کے خون سے لہولہان ہو کر درس عبرت دے رہی ہے. صحیح سمتوں میں سفر کرنے والے دو پہیہ سواروں کو نشہ باز ڈرائیور تیز رفتاری سے اپنی گاڑیوں سے بری طرح ٹکر مار کر انھیں موت کی آغوش میں پہنچا دیتے ہیں. سیر و تفریح اور ضروری کاموں کی انجام دہی کے لئے سفر میں مصروف بے گناہ افراد اور ان کے معصوم بچے اس شاہراہ پر ناگہانی حادثات کا شکار ہو کر موت کے منہ میں پہنچتے جارہے ہیں. میونسپل ذمہ داران ہوں یا شہری لیڈران اپنی بےجا تشہیر کرتے ہوئے چند دنوں تک شوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے خود کی نام و نمود میں مصروف رہ کر ہنگامہ کرتے ہیں اور پھر ان کی وہی اذلی بےحسی اور لاپرواہی انھیں کسی دوسرے معاملے میں سرگرم کر دیتی ہے. چند دنوں پہلے تک روز اس شاہراہ پر ہونے والے حادثات میں کسی نہ کسی کی جان گئی ہے. ابھی کل کی بات سوند گاؤں پھاٹہ سے لگ کر اسی قاتل شاہراہ پر حافظ سفیان احمد اپنی موٹر سائیکل پر تین معصوم بچیوں کے ساتھ تفریح کے لئے نکلے تھے. وہ اپنا سفر صحیح سمتوں میں دھیمی رفتار سے طے کررہے تھے کہ اچانک غلط سمت سے آنے والی بے قابو  تیز گاڑی نے اس بری طرح سے ٹکر ماری کہ جائے حادثہ پر ہی حافظ سفیان کی روح پراوز کر گئی جبکہ تینوں مجروح بچیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان میں سے ایک بچی شدید زخموں سے جاںبر  نہ  ہوپائی اور وہ بھی انتقال کر گئی. میونسپل ذمہ داران اور شہری لیڈران سے بار بار سروس روڈ کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے. ہائے وے روڈ اتھارٹی تک لوگوں نے خط و کتابت کرتے ہوئے حادثوں کی تعداد اور مرنے والوں کے اعداد و شمار مع ثبوت دیتے ہوئے سروس روڈ کی تعمیر کا بارہا مطالبہ کیا ہے. بے شمار دھرنا آندولن, راستہ روکو آندولن اس شاہراہ پر کئے گئے ہیں بلکہ سوما کمپنی کے ذمہ داران سے بھی گفت و شنید کرتے ہوئے سروس روڈ کی تعمیر کا اعادہ کیا جاتا رہا ہے. سوما کمپنی کے ذمہ داران ہر احتجاج پر سروس روڈ کی تعمیر کا وعدہ کرتے ہوئے اپنا دامن صاف بچا لے جاتے ہیں اور مطالبہ کرنے والے افراد بھی خوش فہمی میں مبتلا رہتے ہوئے اخبارات میں اپنی تعریف و توصیف کی مالا جپنے میں مگن ہو جاتے ہیں اور اس طرح جب کوئی دوسرا ناگہانی حادثہ وقوع پذیر ہو کر کسی کی جان لے لیتا ہے تو ایسے لوگ شتر مرغ کی طرح ریت سے اپنی گردن نکال کر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ طوفان گزر گیا اور اب کبھی کوئی دوسرا طوفان نہیں آئے گ. لیڈران کی اس بے حسی کے خلاف روز بروز ہونے والے حادثات  کےمدنظر اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ بس اب بہت ہو چکا. اب ہر حال میں اس قاتل شاہراہ پر سروس روڈ تعمیر ہو جانا چاہئے ورنہ موت کی یہ سڑک اس سال کے خاتمے تک قبرستان کے نام سے پکاری جانے لگے گی. 
لیڈران کی بےحسی کے برخلاف چند بلکہ کہنا چاہئے کہ اپنے آپ میں ایک انجمن انصاری  ضیاء الرحمن مسکان گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے زیر اہتمام موت کی اس سڑک کو حیات بخش سے تعبیر کرنے  اورحادثات پر قدغن لگانے کے لئے نکل کھڑا ہوا ہے. نمائندے کو تفصیل فراہم کرتے ہوئے ضیاء مسکان نے بتایا کہ ہم نے ایک غیر سیاسی طرز فکر اپناتے ہوئے راستہ روکو آندولن کا لائحہ عمل ترتیب دیا ہے اور اس غیر سیاسی آندولن کی تائید و حمایت میں سینکڑوں افراد ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا اعادہ کررہے ہیں. ضیاء مسکان کا یہ غیر سیاسی آندولن نئے انقلابات کا اشارہ ثابت ہوگا کیونکہ ضیاء مسکان نے ہر ناگہانی حادثات اور بےکس و بےبس مریضوں کی داد رسی میں اپنے شب و روز ایک کئے ہیں. کورونا کے وبائی دور میں آکسیجن کی حصولیابی اور متاثرین کے علاج و معالجہ میں بے لوث خدمات انجام دینے والے ضیاء مسکان کی اس پہل پر چہار جانب سے ملنے والی تائید و حمایت شہر کے حق نیک فال ثابت ہوگی.اس غیر سیاسی راستہ روکو آندولن کا لائحہ ترتیب دینے اور قانونی نقاط کی تکمیل کے لئے بروز اتوار بعد نماز عشاء ایک مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی اطلاع اخبارات اور شوشل میڈیا کے ذریعے عوام و خواص کو فراہم کردی جائے گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages