src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی : موتی کارخانے میں لگی شدید آتشزدگی سے پورا کارخانہ جل کر راکھ ,کوئی جانی نقصان نہیں ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 31 مئی، 2021

بھیونڈی : موتی کارخانے میں لگی شدید آتشزدگی سے پورا کارخانہ جل کر راکھ ,کوئی جانی نقصان نہیں ۔

 

   بھیونڈی میں موتی کارخانہ میں لگی آگ کا منظر

  بھیونڈی : موتی کارخانے میں لگی شدید آتشزدگی ، 

  سے پورا کارخانہ جل کر راکھ ,کوئی جانی نقصان نہیں ۔



 بھیونڈی:  (نامہ نگار ) بھیونڈی کے گوداموں ، پاورلوم کارخانوں اور موتی کے کارخانوں میں آتشزدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش بنا ہوا ہے۔  کل رات تقریباً 9 بجے کے قریب نارائن کمپاؤنڈ واقع موتی بنانے کے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک پورا کارخانہ جل کر راکھ ہو گیا تھا۔ خبر لکھنے تک موتی کے کارخانے میں اچانک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 واضح ہو کہ نارائن کمپاؤنڈ کے رہائشی علاقے میں پلاسٹک کے دانے سے موتی بنانے والے بہت سے کارخانے چل رہے ہیں جو بغیر کسی پرمیشن کے غیر قانونی طور پر چلائے جارہے ہیں۔  موتی کے کارخانے میں آتش گیر کیمیکل کے استعمال کئے جانے کی وجہ سے اس میں آگ لگنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں۔ رات کے وقت  موتی کے کارخانے میں لگی آگ سے آلودہ دھواں نکلنے کی وجہ سے  وہاں آس پاس رہنے والے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول طاری ہوگیا تھا۔ مقامی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ میونسپل انتظامیہ ، پولیس اور محکمہ محصولات کے ذریعے نظرانداز کئے جانے کی وجہ سے یہاں کے گوداموں ، پاورلوم کارخانوں اور ڈائنگ ، سائزنگ سمیت موتی کارخانوں میں اکثر آگ لگنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے آگ لگنے کے واقعات سے مستقبل میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے حادثات پیش ہونے کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages