لاک ڈاؤن کے دوران تین بتی بازار پیٹھ اور دھامنکر ناکہ بھاجی مارکیٹ وغیرہ مقامات پر سوشل ڈسٹنسنگ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہے ۔
بھیونڈی: (نامہ نگار ) کورونا پر قابو پانے کے لئے ماسک کا استعمال کرنے ، سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد کرانےکے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے گذشتہ 15 دنوں سے نافذ لاک ڈاؤن کو 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی بھیونڈی شہر میں لوگوں کا ہجوم کم نہیں ہورہا ہے۔ منڈئی ، تین بتی ، بازار پیٹھ ، دھامنکرناکہ بھاجی مارکیٹ و مہاڈا کالونی مارکیٹ صبح 7 بجے سے 11 بجے تک دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس کی وجہ سے خریداری کے لئے ایک ہی وقت میں عوام کا جم غفیر امڈ پڑتا ہے جہاں نہ تو کوئی ماسک کا استعمال کرتا ہے اور نہ ہی سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ گویا حکومت کے رہنما اصولوں کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہونے کی وجہ سے رمضان عید کے لئے خریداری کی نسبت سے لوگوں کی بھیڑ جمع ہورہی ہے لہذا شہریوں کو چاہئے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور بھیڑ اکٹھا کرنے سے گریز کریں کیونکہ اگر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع نہیں ہوئی تو ہمیں مزید لاک ڈاؤن کی صعوبتوں کو برداشت کرنا پڑے گا لہذا شہر کے تمام لوگ احتیاط کریں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں