src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ، فیصلہ 8 / جون کو متوقعکروناکی وجہ سے فیصلہ ظاہر کرنے میں تاخیر، گلزار اعظمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 28 مئی، 2021

ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ، فیصلہ 8 / جون کو متوقعکروناکی وجہ سے فیصلہ ظاہر کرنے میں تاخیر، گلزار اعظمی



ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ، فیصلہ 8 / جون کو متوقع


کروناکی وجہ سے فیصلہ ظاہر کرنے میں تاخیر، گلزار اعظمی


ممبئی28 مئی : مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار پانچ ملزمین کے مقدمہ کا فیصلہ 8/ جون کو ظا ہر کیئے جانے کے قوی امکانات ہیں، آج خصوصی این آئی اے عدالت کے جج دنیش کوٹھلیکر کی غیر موجودگی میں عدالت کے اسٹاف نے دفاعی کیل ایڈوکیٹ شاہد ندیم کو بتایا کہ حالانکہ خصوصی جج آج عدالت نہیں آئے ہیں لیکن انہوں نے بذریعہ پیغام انہیں حکم دیا کہ وہ فریقین کو مطلع کریں کہ اس معاملے کی اگلی تاریخ 8/ جون ہوگی، عموماً دو ہفتوں کی تاریخ دی جاتی ہے لیکن خصوصی جج کی جانب سے 8/ جون کی تاریخ دیئے جانے سے یہ امید جگی ہیکہ وہ فیصلہ ظاہر کریں گے۔
تقریباً دو ماہ قبل ہی فریقین کی حتمی بحث مکمل ہوچکی تھی لیکن اسی درمیان خصوصی جج کرونا کا شکار ہوگئے اوروہ عدالت آنہیں سکے جس کی وجہ سے معاملہ ٹلتے چلا گیا، اب جبکہ خصوصی جج کے شفایاب ہونیکی خبر ہے، امید ہیکہ 8/ جون کو وہ فیصلہ صادر کریں گے۔
 اس ضمن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ دفاعی وکلاء نے ملزمین کے دفاع میں عدالت میں مدلل بحث کی ہے اور انہیں امید ہیکہ عدالت کی جانب سے ملزمین کو راحت حاصل ہوگی کیونکہ پورا مقدمہ فرضی گواہوں اورثبوتوں کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس کو دفاعی وکلاء نے نہایت اچھے طریقے سے عدالت کے سامنے زبانی اور تحریری شکل میں پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ کا فیصلہ دو ماہ قبل ہی آچکا ہوتا اگر خصوصی جج کرونا سے متاثر نہیں ہوتے تھے لیکن اب جبکہ ان کے اچھے ہونے کی خبر ہے، انہیں امید ہیکہ عدالت جلداز جلد فیصلہ صادر کرکے ملزمین اور ان کے اہل خانہ کو راحت دے گی کیونکہ فیصلہ ظاہر کرنے میں ہونے والی تاخیر سے جیل میں ملزمین اور جیل کے باہر ان کے اقرباء پریشانی کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ استغاثہ کا الزام ہیکہ ملزمین کاتعلق ممنوع دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور حرکت الجہاد سے ہے اور ان کے نشانے پر ناندیڑ علاقے کے ایم پی،ایم ایل اے اور صحافی حضرات تھے۔اس معاملے میں اے ٹی ایس نے ملزمین محمد مزمل عبدالغفور، محمد صادق محمد فاروق، محمد الیاس محمد اکبر، محمد عرفان محمد غوث اور محمد اکرم محمد اکبر پر آرمس قانون کی دفعات25,3  اور یواے پی اے قانون کی دفعات 10،13،15، اور 16 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages