اگلے 48 گھنٹوں کے لئے الرٹ جاری ، آسمانی بجلی گرنے سے دو موٹر سائیکل سوار سمیت 10افراد ہلاک ۔
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ کے علاقے میں ، اتوار کی صبح سے لے کر پیر کی صبح کے درمیان بجلی گرنے کے واقعات میں دو موٹرسائیکل سوار سمیت 10 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع پربھنی میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ اورنگ آباد اور عثمان آباد میں دو - دو افراد کی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی دوران ، ہنگولی ، جالنہ اور بیڑ اضلاع میں ایک - ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ ضلع اورنگ آباد کے سنیل شندے (39) اور اس کے بھتیجے سنیل ٹریگوٹے کی آسمانی بجلی گرنے کے باعث المناک موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں جے پور شیوار کے علاقے میں موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ، جس وقت بجلی گری اس وقت ایک شخص فون پر بات کر رہا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ، اگلے 48 گھنٹوں تک اورنگ آباد سمیت مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کے طوفان اور آسمانی بجلی کے واقعات ہوسکتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے تمام شہریوں کو چوکنا رہنے کو کہا ہے۔ نیز بچاؤ کے تمام اصولوں پر عمل کرنے کو کہا۔ مقامی انتظامیہ کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طوفان اور آسمانی بجلی کرکنے کے دوران کھلی جگہوں پر موبائل یا کوئی الیکٹرانک گیجٹ استعمال نہ کریں۔ شہریوں کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں درختوں کے نیچے یا بجلی کے کھمبوں کے قریب نہ کھڑے ہوں۔ یہ ان کی زندگی کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں