بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2021 کیا منسوخ
بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیر لیگ 2021 منسوخ کو کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کے متعدد کھلاڑیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ، بورڈ کی طرف سے یہ فیصلہ لیا
گیا۔ چونکہ معاملہ بڑھتے دیکھ ہندوستانی اور غیر ملکی دونوں کھلاڑی اس سے دستبرداری پر غور کر رہے تھے ۔
پیر کو اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین ہونے والا میچ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ یہ میچ احمد آباد میں کھیلا جانا تھا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑی - ورون چکرورتی اور فاسٹ بالر سندیپ واریر کوویڈ 19 مثبت قرار پائے گئے تھے ۔
آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے ممبروں کے مطابق یہ فیصلہ منگل کے روز امیت مشرا اور تری ودیھیمان ساہا کے مثبت پائے جانے کے بعد لیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے متعدد عہدیداروں اور فرنچائزز نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
چنئی سپر کنگز ٹیم کے دو ممبران بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی اور بس کلینر کی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ سی ای او کاشی وشوناتھن کی دوسری رپورٹ پیر کی شام منفی آگئی۔ تاہم ، بالا جی اور بس کے ڈرائیور کی رپورٹ مثبت ہی آئی۔
بہت سے آسٹریلیائی کھلاڑی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے پہلے ہی اپنے آبائی وطن لوٹ چکے تھے۔ اس میں ایڈم جمپا ، اینڈریو ٹائی ، اور کین رچرڈسن شامل تھے۔ راجستھان رائلز کے بلے باز لیم لیونگ اسٹون نے بھی بائیو ببل کی تھکان سے تنگ آکر انگلینڈ واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثناء ، دہلی کیپیٹلس کے اسپنر روی چندرن اشون نے بھی 25 اپریل کو آئی پی ایل سے وقفہ لینے کا فیصلہ لیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں