دھولیہ : رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے ایم اپنی ذاتی ملکیت کی زمین پر آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کے لئے 80 لاکھ اور ریمڈیسیور انجکشن کے لئے 20 لاکھ روپئے کی خطیر رقم مختص
دھولیہ (نامہ نگار) اس وقت ملک اور ریاست کے ساتھ ساتھ کورونا مریضوں کی تعداد شہر دھولیہ میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے اسپتالوں میں آکسیجن کا ذخیرہ ختم ہوتا جا رہا ہے جس سے عوام کو بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ پچھلے کئی دنوں سے اس کا مطالعہ کررہے ہیں ۔ عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کے لئے ایم آئی ڈی سی میں D-43 دس ہزار 10،000 مربع فٹ جگہ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ذاتی ملکیت کی ہے جو دو سال کے لئے مفت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اس جگہ پر آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کی جا سکے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے جگہ کی فراہمی کے علاوہ آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کے لئے اپنے ایم ایل اے لوکل ڈیولپمنٹ فنڈ سے 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی فراہم کر ریے ہیں ۔اس وقت کورونا مریضوں کے لواحقین کو ریمڈیسیور انجیکشن کے لئے در بدر بھٹکتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جسے محسوس کرتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے حکومت کو ریمڈیسیور انجیکشن کے لئے 20 لاکھ روپے بھی فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ بالا مواد کے ساتھ دونوں خطوط ضلع کلکٹر سنجے یادو صاحب کے سپرد کئے ۔ اس سے قبل بھی رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کو دو بجلی گھر بنانے کے لئے 30 لاکھ روپے کا فنڈ مختص کئے تھے ۔ کورونا بحران میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو دیکھتے ہوئے عوامی ردعمل یہ ہے کہ شہر کی عوام کورونا بحران میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ذریعہ کئے گئے کام کو ہمیشہ یاد رکھیں گے.



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں