مالیگاٶں مونسپل کارپوریشن میں عوامی املاک اور کورونا میڈیکل لوازمات کا گورکھ دھندہ بے نقاب
صدر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر اور گٹ نیتا ڈاکٹر خالد پرویز نے کارپوریشن ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑا
مالیگاٶں (نامہ نگار ) مالیگاٶں میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کا اقتدار ہے ۔ شیوشینا بی جے پی کے ساتھ مل کر اقتدار کی مسند پر قابض ان کانگریسی چمپیٸن چوروں کے ذریعے مختلف معاملات کے فنڈز کی چوریوں کے واقعات کی ایک لمبی چوڑی لسٹ ہے ۔ جس سے حوصلہ پاکر چوروں کی ہمت اتنی بڑھ گٸی ہے کہ وہ کارپوریشن کی عمارت کے صحن میں سالوں سے کھڑی دھول کھاتی صاف صفاٸی کی نٸی نٸی گاڑیوں میں سے بیٹریاں تک چوری کرلئے. ”سیاں بھٸے کوتوال تو ڈر کاہے کا“ کے مصداق چوروں کے حوصلے ساتویں آسمان پر ہیں ۔
کچرا چوری ، کتوں کی نسبندی کے فنڈز کی چوری ، کچرے کو باٸیٶ ماٸننگ کرنے کے فنڈ کی چوری ، مخالف پارٹیوں کے کارپوریٹروں کے بجٹ کی چوری ، گرنا ڈیم کی مچھلیوں کی چوری ، چنکاپور کے پانی کی چوری ، ایم ایل اے فنڈ کے ذریعے پچاس لاکھ کے کورونا سیفٹی لوازمات کی چوری ، آگرہ روڈ کی تعمیر کے نام پر بار بار رقم مختص کرنے سمیت کٸی نادر و انوکھی چوریاں کارپوریشن کانگریسی برسراقتدار گروپ کے کارناموں میں شمار ہے ۔ جن کو مالیگاٶں شہر کی عوام ضرور یاد رکھے گی اور وقت آنے پر ان تمام چوریوں کا حساب لے کر رہے گی ۔ ساتھ ہی ایسے چمپیٸن چوروں اور انکے حواری مواری جو کہ بدعنوانی کا راگ الاپ کر ”چور چور موسیرے بھاٸی“ کے مصداق اپنے آپ کو شہر کا ہمدرد جتانے کا پوری شدت سے چھچھند کررہے ہیں انکو گھر بیٹھا کر ان سے بدلہ ضرور لے گی ۔
کارپوریشن اقتدار پر قابض کانگریسی ٹولے کی چوریوں اور بدعنوانی سے شہہ پاکر کارپوریشن کے ملازمین بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ یہ ہمت کس کے اشارے پر کررہے ہیں ۔
اسی طرز کا ایک واقعہ کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کے کارپوریٹر و گٹ نیتا ڈاکٹر خالد پرویز نے پہلے ہی روزے کو بے نقاب کیا ۔ جب صرف ایک سادے کاغذ پر لکھی ہوٸی بنا کسی کی دستخط و محکمے کے اسٹمپ کے کورونا کے لوازمات ماسک ، دواٸیاں ، انجکشن وغیرہ ایک ٹیمپو میں بھر کر پارسل کیا جارہا تھا ۔ جس کی ریسیو کاپی بھی ٹیمپو ڈراٸیور نے لے لی تھی ۔ لیکن ان سامان میں 300 ریمیڈیسور سوٸیر انجکشن اور 500 N95 ماسک ندارد تھے ۔ ڈاکٹر خالد کے استفسار کرنے اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ڈاکٹر خالد نے پورے واقعے کا ویڈیو شوٹ کرلیا ۔ اور نہایت سختی کے ساتھ ملازمین اور متعلقہ آفیسران سے باز پرس کی ۔ جس سے کہ پورے شہر کی سیاست میں اور کارپوریشن آفیسران میں کھبلی مچی ہوٸی ہے ۔
ایسے وقت میں جبکہ کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ۔ شہریان آنے والے دنوں کی سنگینی سے انتہاٸی تشویش میں مبتلا ہیں ایسے بحران کے دوران اس واقعے نے کارپوریشن انتظامیہ کی تساہلی ، غیر سنجیدگی اور شہر دشمن رویٸے کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ۔ جس سے شہر بھر میں کارپوریشن کے خلاف ایک عام ناراضگی کا ماحول پایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر خالد پرویز نے کارپوریشن کی کانگریسی میٸر سمیت تمام ذمہ داران و آفیسران کو خواب خرگوش سے بیدار ہونے کی اپیل کی تاکہ ایسی چوری و بدعنوانی کے واقعات کو روکا جاسکے ۔ اور کورونا وباء میں مالیگاٶں کا آٸیڈیل شہر کا درجہ برقرار رہ سکے ۔ اس قسم کی تفصیلی اطلاع مجلس میڈیا سیل کے اشتیاق 42 نے نمائندے کو دی.



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں