مالیگاؤں : جنتادل سیکولر کی کار گذار صدر و سیکریٹری کی ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے سے ملاقات
مالیگاؤں کی عوام کیلئے آکسیجن اور ہاسپٹل میں بیڈ مختص (ریزرو) کیا جائے : مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : (نامہ نگار) لیڈد وہی جو حالات کی مناسبت سے اپنی دور اندیشی کے چلتے مستقبل کی سوچ و فکر میں لائحہ عمل تیار کرے اور اسی صلاحیت والے جید لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب اپنے ورکروں میں شہر کے مزاج کو سمجھ کر دوراندیشی سے فیصلہ لینے کی صلاحیت پیدا کرکے گئے ہیں. جنتادل سیکولر کی باگ ڈور سنبھالنے والے موجودہ لیڈران اپنی دوراندیشی سے موقع بہ موقع شہریان کو فائدہ پہنچاتے رہتے ہیں. اج جنتادل سیکولر کار گذار صدر و اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد اور جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے ہیلتھ محکمہ کی خاتون آفییسر سپنا ٹھاکرے سے ملاقات کرکے 2 اہم مسائل پر بات کی .
مالیگاؤں سمیت ریاست میں کورونا کے دوسرے دور کے آغاز سے ہاہاکار مچا ہوا ہے. مالیگاؤں شہر میں 35 پرائیویٹ و 4 سرکاری اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر بیرون شہر کے مریضوں کا علاج چل رہا ہے. آج کے حالات کی مناسبت سے کورونا مرض کو لے کر شہری حالات بہتر ہے لیکن مستقبل میں اگر مالیگاؤں کی عوام کورونا کی زد میں آتے ہیں تو ایسے حالات کیلئے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے سے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہائشی عوام کیلئے آکسیجن سلینڈر اور اسپتالوں میں بیڈ مختص (ریزرویشن) کیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ بیرونی مریضوں کے علاج کرتے کرتے ہم مالیگاؤں کی عوام کے علاج کیلئے پریشانیوں میں مبتلا ہوجائے اس لئے آج ضرورت ہے کہ مالیگاؤں کی عوام کیلئے کورونا مرض سے لڑنے کیلئے ہر ضروری چیز کو مختص کیا جائے اس طرح کے مطالبے کے ساتھ ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے ہیلتھ آفیسر سے ملاقات کی . اسی کے ساتھ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق یکم مئی سے 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کو کہا گیا ہے اِس سے متعلق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی کیا تیاری ہے مستقیم ڈگنیٹی نے اس کا بھی جائزہ لیا اور اعلان کیا کہ یکم مئی کو میں خود ویکسین لگاؤں گا اور عوام بھی اس مہم میں حصّہ لیتے ہوئے ویکسین لگوائے.
کورونا کے پہلے اور دوسرے دور میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کرنے والی ہیلتھ ورکرز - آشا ورکر جو کہ مان دھن طرز پر کام کرتی ہیں، ان خواتین کو کئی کئی مہینہ تاخیر سے مان دھن (تنخواہ ) دینے پر شان ہند نہال احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں مسلمانوں کا بڑا تہوار عید اور برادرانِ وطن کے تہواروں کے پیش نظر آشا ورکرس کی بقایا 3 سے 4 مہینے کا مان دھن فوراً دیا جائے تاکہ خواتین اپنے تہواروں کیلئے ضروریات کو پورا کرسکے. شان ہند کے مطالبے پر ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ جنوری - فروری کی تنخواہ 2 سے 3 دنوں میں تقسیم کردی جائے گی بقیہ مارچ اور اپریل (جو کہ ختم ہو رہا ہے) کی تنخواہ کیلئے کمشنر سے بات کرکے جلد مسئلہ کے حل کا یقین دہانی کرائی . اس موقع پر شان ہند نہال احمد ، ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ عبدالرحمٰن انصاری موجود تھے.



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں