src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایڈوکیٹ نہال انصاری کے انتقال پر جمعیۃ علماء کا اظہار تعزیت . تراویح بعد بڑا قبرستان میں تدفین ہوگی. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 30 اپریل، 2021

ایڈوکیٹ نہال انصاری کے انتقال پر جمعیۃ علماء کا اظہار تعزیت . تراویح بعد بڑا قبرستان میں تدفین ہوگی.

 
مرحوم ایڈوکیٹ نہال انصاری


ایڈوکیٹ نہال انصاری کے انتقال پر جمعیۃ علماء کا اظہار تعزیت  

تراویح بعد بڑا قبرستان میں تدفین ہوگی. 

 


محلہ چونا بھٹی مالیگاؤں ضلع ناسک کی مشہور شخصیت ایڈوکیٹ نہال انصاری آج بروز جمعہ 30 اپریل 2021 کو مختصر علالت کے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے .  مرحوم شہر مالیگاؤں کی    مشہور شخصیت مرحوم عبدالخالق مقادم کے لڑکے اور ایڈوکیٹ انصاری عبدالرحمن کے والد تھے۔ نماز جنازہ اور تدفین تراویح کے بعد رات ساڑھے دس بجے بڑا قبرستان مالیگاؤں میں سوگواروں کی موجودگی میں عمل میں آئے گی۔ ان شاء الله 
ایڈوکیٹ نہال انصاری کی رحلت پرالحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں جبکہ باصلاحیت اور مشاق مسلم وکلاء کی سخت ضرورت ہے ایسے میں مرحوم کا داغ مفارقت دے جانا قوم کے لئے ایک بڑا خسارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم مالیگاؤں 2006بم دھماکہ معاملہ میں گرفتار کئے گئے بے قصور مسلم ملزمین کی پیروی کرنے میں پیش پیش رہتے۔اس کےساتھ ہی ساتھ مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملے میںملوث بھگوا ملزمین کے خلاف بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے عدالت میں پابندی سےپیش ہوتے تھے ۔ مالیگاؤں فساد عدالتی کمیشن ، دھولیہ فساد عدالتی کمیشن میں بھی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے بہترین نمائندگی کی ۔اس کے دینی اور قومی مسائل میں خاص دلچسپی لیتے اور اس کے حل کرنے کی انتھک جدوجہد کرتے تھے ۔
گلزار اعظمی صاحب نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، سیات کو حسنات سے مبدل فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 
ساتھ ہی اءمہ مساجد، ذمّہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے ایصالِ ثواب اور دعا مغفرت کے اہتمام کی درخواست کی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages