ناسک ضلع میں کورونا کا قہر برقرار,
شرح اموات میں اضافہ, خلاف ورزی پر لاکھوں روپیے جرمانہ وصول
مالیگاؤں (نامہ نگار) کورونائی عفریت کے پھیلتے سائے پر لگام ڈالنے کے لئے لاک ڈاؤن اور بےشمار پابندیاں شہر مالیگاؤں میں عائد کی گئیں ہیں جن کی خلاف ورزی پر شہر میں اب تک 8لاکھ 82 ہزار 557 روپیہ بطور جرمانہ وصول کیا گیا ہے .تفصیلات کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت 1707معاملات درج کئے گئے ہیں. مہاراشٹر پولیس کی قلم 110,112,117کے تحت 112 شکایات درج کی گئی جس میں 55 سو رویپہ جرمانہ وصول کیا گیا ہے .ماسک کے بغیر سڑکوں پر نکلنے کے 516 معاملے درج کرتے ہوئے ایک لاکھ 15سو روپیے جرمانہ وصول ہوا. اسی طرح میونسپل حدود میں پولیس, محصول اور کارپوریشن دستہ نے 3488 معاملات درج کرتے ہوئے 6لاکھ 37 ہزار 857روپیہ جرمانہ وصول کیا ہے. دیگر معاملات میں 85 کاروائیاں کرتے ہوئے 87 ہزار 700 کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے.
حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع میں 36 ہزار سے زائد کورونا متاثرین موجود ہیں. ناسک شہر میں 21 ہزار 2 سو کورونا کے مریض ہیں تو مالیگاؤں میونسپل حدود میں 2060 کورونا متاثرین زیر علاج ہیں جبکہ کل ناسک ضلع میں 33 کورونا متاثرین کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں. ناسک, مالیگاؤں, ترمبکیشور, اگت پوری, کلون اور دیولہ سے ایک ایک مریض کو کورونا نے اپنا شکار بنایا ہے جبکہ ناسک ضلع سے ہزاروں کورونا متاثرین کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں