src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بسم اللہ باغ میں آگ سانحہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان انتظامیہ غیر سنجیدہ . حفاظت گروپ مالیگاؤں کے محمد عارف نوری بر وقت نمائندگی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 30 مارچ، 2021

بسم اللہ باغ میں آگ سانحہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان انتظامیہ غیر سنجیدہ . حفاظت گروپ مالیگاؤں کے محمد عارف نوری بر وقت نمائندگی


بسم اللہ باغ میں آگ سانحہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان انتظامیہ غیر سنجیدہ

حفاظت گروپ مالیگاؤں کے محمد عارف نوری بر وقت نمائندگی 


مالیگاؤں (نامہ نگار ) مالیگاؤں شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے انتظامیہ اور عوامی نمائندے اس جانب غیر سنجیدہ نظر آرہے ہیں . تنگ گلیوں، آتی کرمن، بے ترتیب الیکڑک پول، گلیوں اور سڑکوں کے درمیان لٹکتے وائر وغیرہ کی وجہ سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیاں بر وقت جائے  مقام پر پہنچ نہیں پاتی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا جانی و مالی نقصان ہوجاتا ہے پچھلے دنوں ناگ چھاپ، دیوی کا ملّہ، رمضانپورہ سنجری چوک، مالدہ شیوار عالیہ مسجد کے پاس، مچھلی بازار نوری ٹاور وغیرہ علاقوں میں لاکھوں روپے کی املاک تباہ و برباد ہوچکی ہے اس کے باوجود انتظامیہ اور شہر کے نمائندے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا رہے ہیں. اطلاعات کے مطابق آج  بسم اللہ باغ میں آگ زنی کا ہولناک  واقع پیش آیا. تقریباً تین سے چار کارخانے آگ سے متاثر ہوئے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا تنگ گلیوں اور بے ترتیب الیکڑک پول اور غیر قانونی قبضہ جات کی وجہ سے آگ بجھانے والی گاڑیاں وقت پر نہیں پہنچ سکی .کارخانہ مالکان اپنی املاک کو تباہ و برباد ہوتے دیکھتے رہے بہر کیف کافی وقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تب تک سب کچھ تباہ و برباد ہوچکا تھا.اس موقع  حفاظت گروپ کے صدر محمد عارف نوری، خان باقر حسین، اشفاق فٹر، پپو بھائی، ساجد سجّو، راشد بھائی، طارق بھائی، آفتاب بھائی و دیگر ذمہ داران آگ متاثرہ مقام پر پہنچ کر متاثرین کی دھارس باندھی آخر اِن نقصانات کا ذمہ دار کون ہیں؟ اس کا حل کیا ہے؟ کب تک لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوتا رہے گا؟ کیا وارڈ کے کارپوریٹروں کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages